صدر کا الیکشن جیت کر اپنے وکلاء برادری کی عزت وقار کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا‘امیدوار برائے صدر پتوکی بار ایسوسی ایشن چوہدری محمد علی بابر

جمعرات 31 دسمبر 2020 13:17

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2020ء) امیدوار برائے صدر پتوکی بار ایسوسی ایشن چوہدری محمد علی بابر نے کہا ہے کہ صدر کا الیکشن جیت کر اپنے وکلاء برادری کی عزت وقار کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا اور ان کے حقوق کی خاطر اپنے تمام وسائل بروئے کار لاؤں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا.

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے گروپ کا انتہائی مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھے اس سیٹ کے قابل سمجھا اور بھر پور اعتماد کا اظہار کیا مزید کہا کہ سینئر وکلائ صاحبان اور ینگ وکلاء کی مجھے بھر پور سپورٹ حاصل ہے اور پتوکی بار کے تمام وکلاء بھائیوں سے امید رکھتا ہوں کہ وہ 9 جنوری کے دن اپنے ووٹ کی طاقت سے مجھے اور پورے پینل کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں گے -