سال 2021 کی تعطیلات کی تفصیلات جاری کر دی گئیں

اگلے سال پہلہ عام تعطیل 5 فروری یوم کشمیر کو ہوگی، عید الفطر 14 مئی جبکہ عید الاضحیٰ 21 جولائی کو ہونے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعرات 31 دسمبر 2020 22:57

سال 2021 کی تعطیلات کی تفصیلات جاری کر دی گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 دسمبر2020ء) سال 2021 کی تعطیلات کی تفصیلات جاری کر دی گئیں، اگلے سال پہلہ عام تعطیل 5 فروری یوم کشمیر کو ہوگی، عید الفطر 14 مئی جبکہ عید الاضحیٰ 21 جولائی کو ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق دنیا اپنی حالیہ تاریخ کے سب سے مشکل سال 2020 سے بالآخر نکل کر سال 2021 میں داخل ہوگئی ہے۔ پاکستان میں بھی نئے سال کے آغاز کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

جبکہ نئے سال کے آغاز سے قبل وزارت داخلہ کی جانب سے سال 2021 کے دوران دی جانے والی عام تعطیلات کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ جاری تفصیلات کے مطابق یوم کشمیر کے موقع پر 5فروری2021کو پبلک تعطیل ہو گی۔ اسی طرح یوم پاکستان کے سلسلے میں 23مارچ 2021 ،یوم مزدور کے موقع پر یکم مئی2021کو، عید الفطر یکم شوال1442ھ کے موقع پر 15,14 اور 16 مئی 2021کو، عید الاضحی 10ذولہجہ1442ھ کے موقع پر 22,21 اور 23 جولائی ،یوم آزادی کے سلسلے میں 14اگست ،عاشورہ محرم الحرام کے سلسلے میں 19,18 اگست، عید میلاالنبیﷺ 12 ربیع الاول کے موقع پر 19اگست کو ،قائداعظم ڈی اور کرسمس کے موقع پر25دسمبر کو عام تعطیلات ہوں گی۔

(جاری ہے)

جبکہ کرسمس سے ایک دن بعد26دسمبر کو صرف مسیحی کمیونٹی کیلئے تعطیل ہوں گی۔ جبکہ یکم جنوری2021، 14اپریل یکم رمضان اور یکم جولائی2021 کو بینکوں کی تعطیل ہو گی ۔