پ*مولانا فضل الرحمان قومی سیاست کا روشن نام ہے،جمعیت دیبہ ترخہ یونٹ

جمعہ 1 جنوری 2021 22:20

Aکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2021ء) جمعیت دیبہ ترخہ یونٹ کے امیر مفتی امین اللہ، جنرل سیکرٹری قاضی محمد ہاشم گوہری‘ سرپرست اول مفتی عبد الباقی، سرپرست دوم مولانا حبیب الرحمن، محمد اکرم، ڈاکٹر خالد خان، باقی لالا، نصر اللہ توحیدی، مولوی محمد صادق، محمد ابراہیم حنفی، حسین احمد اور خلیل اللہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کرتے ہیں جمعیت ان کی قیادت میں پہلے سے کہیں زیادہ منظم ہے، لاکھوں علماء و مشائخ انہیں اپنا سیاسی پیشوا مانتے ہیں جن کی قیادت جھوٹی نہیں ہوسکتی مولانا فضل الرحمان قومی سیاست کا روشن نام ہے جنہوں نے جمہوریت کے استحکام کیلئے بنی ایم آر ڈی تحریک میں قیدو بند کی صعوبتیں مشرف کے مارشل لا میں نظر بندی کی تکالیف جھیلیں، تین دفعہ خودکش حملوں کا نشانہ بنے ایسے میں ان کی بیش بہا قربانیوں پر پردہ ڈالنا سورج کو انگلی سے چھپانے کے مترادف ہے، مولانا نے جب بھی طالع آزماں کے خلاف جمہور اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے تحریک شروع کی وہاں ان کی راہ میں روڑے اٹکائے گئے جو انہونی نہیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ جمہوریت کی بالادستی کے لئے پرعزم ہے جو عوام کو ان کے ووٹ اور مینڈیٹ کی قدر وقیمت دیکر رہے گی