اسرائیل کو مستقبل قریب میں حزب اللہ کے حملے کا خدشہ

شمالی سرحد ایسی کشیدگی کی جانب بڑھ رہی ہے جس کے ساتھ کئی روز تک لڑائی جاری رہ سکتی ہے،اسرائیلی جنرل

ہفتہ 2 جنوری 2021 15:37

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2021ء) اسرائیلی فوج میں شمالی محاذ کی کمان کے ایک جنرل نے توقع ظاہر کی ہے کہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ مستقبل قریب میں اسرائیل پر حملہ کرے گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اسرائیلی اخبار نے مذکورہ افسر کے حوالے سے بتایا کہ شمالی سرحد ایسی کشیدگی کی جانب بڑھ رہی ہے جس کے ساتھ کئی روز تک لڑائی جاری رہ سکتی ہے۔تاہم اسرائیلی جنرل نے حزب اللہ کو دھمکی دی ہے کہ ان کی فوج ماضی کے بر خلاف کسی بھی حملے کا غیر معمولی طریقے سے جواب دے گی جب کہ اسرائیلی فوج براہ راست فائرنگ سے گریز کرتی تھی۔