ظ*حکومتی ایجنڈا ناکام ،خفیہ سازشوں او پروپیگنڈہ کے باوجود پی ڈی ایم موجود ہے،

گ*پی ڈی ایم نے جلسوںمیں حکومت کے سیاہ کرتوتوں بے نقاب کیا: ڈاکٹر عبدالغفور راشد

اتوار 3 جنوری 2021 18:55

غ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2021ء) نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ حکومتی ایجنڈا ناکام ہوچکا ہے ۔خفیہ سازشوں اور جھوٹے من گھڑت پروپیگنڈہ کے باوجود بھی پی ڈی ایم کی جماعتوں کا اتحاد موجود ہے۔ بہاولپورریلی میں بھی حکومت نے وہی ظالمانہ روش اختیار کی جو گوجرانوالہ،کراچی، پشاور، ملتان اور لاہور کے جلسے میں اختیار کی گئی مگر حکومتی گماشتے یاد رکھیںانہیں شرمندگی کے سوا کچھ پہلے ملا اور نہ ہی آئندہ کچھ ملے گا۔

پی ڈی ایم کی جماعتوں نے اتحاد و وحدت کے ساتھ تمام حکومتی رکاوٹوں کو دور کر کے جلسے منعقد کئے اور حکومت کے سیاہ کرتوتوں کو بے نقاب کیا۔ اب انتظامیہ کے ظالمانہ اقدامات حکومت کے گلے کا پھندہ بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

عوام نے اپنا راستہ خود بنایا اور جلسے کامیاب رہے حالانکہ حکومت کبھی کرو نا وائرس تو کبھی دہشت گردی کے نام نہاد جعلی تھریٹ الرٹ کے جھوٹے دعووں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتی رہی ہے مگر عوام مکروہ چہروں کو پہچان گئے ہیں ۔

نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث نے کہا کہ پولیس حکومتی نوکر بننے کے بجائے، عوام کی خدمت کرے۔ پاکستان سیاسی جمہوری ملک ہے اس میں سیاسی ماحول بننے دیا جائے ، پی ڈی ایم کی تحریک میں رکاوٹیں جاری رہیں تو ثابت ہوگیا کہ ضیا الحق کے مارشل لا اور آج میں کوئی فرق نہیں۔