Live Updates

بھارت کے ساتھ بہتری کی امید نظر نہیں آرہی ہے . معید یوسف

ہم چاہتے ہیں کہ پہلے مسئلہ کشمیر انصاف کی بنیاد پر حل ہو.وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 3 جنوری 2021 20:17

بھارت کے ساتھ بہتری کی امید نظر نہیں آرہی ہے . معید یوسف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جنوری ۔2021ء) مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف نے کہا ہے کہ مجھے بھارت کے ساتھ بہتری کی امید نظر نہیں آرہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پہلے مسئلہ کشمیر انصاف کی بنیاد پر حل ہو. نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سویلین اورعسکری قیادت مل کرکام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے مفاد میں جو ہوگا وہ ہمیں کرنا چاہیے مشیر برائے قومی سلامتی امورمعید یوسف نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہرملک اپنے مفاد کو دیکھتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیو اکنامک پوزیشن بہترین ہے اورپاکستان ایک نیوکلیئر ملک ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا ہمیں نظر انداز نہیں کرسکتی ہے.

(جاری ہے)

معید یوسف نے کہا کہ تمام ترقی پذیرممالک دیگر ممالک سے مدد لیتے ہیں ایک سوال کے جواب میں مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ کوئی بھی پاکستانی اہلکار اسرائیل نہیں گیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم واضح کرچکے ہیں کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کر رہا ہے. پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے اسپیشل ٹرانسمیشن میں بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد ہمیں ایوان بالا میں اکثریت مل جائے گی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ فیٹف قانون پراپوزیشن نے ہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ خیبر پختو نخوا میں پولیس ریفارمزکرنے میں ہمیں تین سال لگے ہیں.

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اس وقت پنجاب اور سندھ میں پولیس ریفارمز کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ادارہ جاتی ریفارمز پربہت کام ہوا ہے اب اسے لاگوکریں گے.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات