اسرائیل نے لبنان کی سرحد کے قریب نقل وحرکت روک دی

شمالی سرحد پرکئی روز تک لڑائی جاری رہ سکتی ہے،اسرائیلی فوج کے جنرل کاانتباہ

پیر 4 جنوری 2021 12:14

ْتل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2021ء) مقبوضہ بیت المقدس میں العربیہ کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحدی کشیدگی کی اطلاعات کے بعد اسرائیلی حکومت نے لبنان کے ساتھ سرحدی باڑ کے قریب نقل و حرکت روک دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لبنان کی سرحد پر قائم ایک یہودی کالونی کو بند فوجی زون قرار دیا گیا ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب دونوں ممالک میں گذشتہ برس ستمبر سے کشیدگی چلی آ رہی ہے۔کچھ دن پہلے اسرائیلی فوج کی شمالی کمانڈ کے ایک جنرل نے توقع کی تھی کہ مستقبل قریب میں لبنانی حزب اللہ اسرائیل پر حملہ کرسکتی ہے۔اخبار نے اس افسر کے حوالے سے نقل کیا کہ شمالی سرحد پرکئی روز تک لڑائی جاری رہ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم حزب اللہ نیدھمکی دی تھی کہ اگر اسرائیلی فوج کی طرف سے کوئی کارروائی کی جاتی ہے تو حزب اللہ اس کا غیر مسبوق اور پوری شدت کے ساتھ جواب دے گی۔

گذشتہ نومبر میں اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر گیلاد اردان نے سلامتی کونسل کو ایک باضابطہ خط پیش کیا تھا جس میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی سرگرمیوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ قابض اسرائیلی فوج کے 210 ویں ڈویژن کے کمانڈر میجر جنرل رومان گوفمین نیکہا تھا کہ اسرائیلی فوج کو سب سے بڑا خطرہ شام کی وادی گولان سے نہیں بلکہ حزب اللہ سے ہے۔