پرشینگ یونین کو لوڈ شیڈنگ فری بجلی مہیا کی جائے،حبیب اللہ خان

منگل 5 جنوری 2021 16:33

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2021ء) سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل استور حبیب اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ھے کہ اس وقت پرشینگ یونین میں تین پاور ہاوسز بجلی سپلائی کررہے ہیں، تھیلچی سے لیکر گوریکوٹ تک لوگ پرشینگ کی بجلی سے مستفید ہو رہیہیں، انہوں نے کہا کہ تین پاور ہاوسز بجلی سپلائی کرنے کے باوجود پرشینگ یونین میں دوسرے علاقوں کی طرح بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ھے، پرشینگ یونین کو لوڈ شیڈنگ فری بجلی مہیا کی جائے، یہاں کے لوگوں کا بنیادی حق ھے کیونکہ پورے علاقے کو پرشینگ یونین سے بجلی سپلائی ہورہی ھے، انہوں نے مزید کہا کہ پرشینگ مشکے میں ڈیڑ میگاواٹ پاور ہاس اکتوبر 2020میں رن ہوچکا ھے اس سے علاقے کے لوگ بجلی کی سہولیات سے استفادہ حاصل کررہے ہیں، جن لوگوں نے اس پاور ہاوس کی تعمیر کے لیے زمین دی تھی ان لوگوں کو ابھی تک صوبائی حکومت اور محکمہ برقیات کی جانب سے نہ کوئی کمپنشین ملی ھے نہ ملازمت، لہذاصوبائی حکومت اور محکمہ برقیات کے بالا حکام سے مطالبہ ھے کہ انھیں جلد از جلد کمپنشین ادا کی جائے، آس وقت کے محکمہ برقیات استور کے ایگزیکٹو انجینئر آور ڈپٹی کمشنر استور نے پاور ہاوس تعمیر کرتے وقت بزایعہ اسٹام پیپر یہ لکھ کر دیا ھے کہ پاور ہاوس مکمل ہونے کے بعد چھوٹی ملازمت ان لوگوں کو دی جائے گی جہنوں نے پاور ہاوس کے لیے اپنی اراضی دی ھے، حبیب اللہ خان کا کہنا تھا کہ مشکے ڈیڑ میگاواٹ پاور ہاوس کی مشنری چائنا اور ناروے سے لائی گئی ھے اس پاور ہاوس کی مشنری کویہاں کے لوکل ٹینکنکل اسٹاف صیح طریقے نہیں چلا سکتے ہیں، لہذا ان ٹینکنکل اسٹاف کو کم از کم 6ماہ کی ٹریننگ کی اشد ضرورت ھے، تاکہ وہ صیح طریقے سے پاور ہاوس کی مشنری کو چلاسکیں،یا، چائنا اور ناروے سے کوئی کوائلفیڈ انجنیر کو منگوایا جائے تاکہ وہ ٹینکنکل اسٹاف کو 6ماہ کی ٹریننگ دی جاسکے، حبیب اللہ خان نے کہا کہ کمپنشین کی ادائیگی، ملازمت کی فراہمی اور پرشینگ یونین کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ فری علاقہ قرار دیا جائے تاکہ یونین کی عوام مستفید ہو سکیں، اگر یہ مطالبات پورے نہ کی صورت میں پرشینگ کی عوام احتجاج کرنے کا مکمل حق رکھتی ھے۔