دعا منگی اغوا کیس میں ملوث ملزم فیاض سولنگی نے ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

منگل 5 جنوری 2021 17:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2021ء) کراچی میں دعا منگی اغوا کیس میں ملوث ملزم فیاض سولنگی نے ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔عدالت نے 26جنوری کو ملزم کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب کرلئے۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کو کیس کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم دعا منگی ،بسمہ اور دیگر اغوا کے کیسز میں ملوث ہے۔ ملزم فیاض سولنگی جیل میں ہے۔ پولیس نے اسے بعد میں نامزد کیا۔ ابتدائی تفتیش میں اس کا نام شامل نہیں تھا۔