قاضی حسین احمد ؒ کی یاد میں اتحاد امت کانفرنس 6 جنوری کو منصورہ میں ہوگی

منگل 5 جنوری 2021 20:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2021ء) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہاہے کہ مجاہد ملت قاضی حسین احمد ؒ کی یاد میں اتحاد امت کانفرنس 6 جنوری کو منصورہ میں منعقد ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی زیر صدارت منعقد ہ کانفرنس کے دیگر مقررین سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم ، علماء و مشائخ رابطہ کونسل کے صدر میاں مقصود احمد ، چیئرمین رابطہ کونسل خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ ،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ، شیخ القرآن مولانا عبدالمالک، پیر سلطان احمد علی ، پیر سید ہارون گیلانی ،آغا جواد نقوی ، پیر اختر رسول قادری ، برہان الدین عثمانی ، ذکر اللہ مجاہد، پیر محی الدین محبوب کاظمی و دیگر رہنما ہوں گے ۔

کانفرنس کا اہتمام علماء و مشائخ رابطہ کونسل کے زیر اہتمام کیا جارہاہے ۔ قیصر شریف نے کہاہے کہ سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد ؒنے ملک و ملت کے لیے شاندار خدمات سرانجام دیں جن کا ایک زمانہ معترف ہے ۔ آٹھ سال قبل ان کی وفات پر ملک اور بیرون ملک جس طرح افسوس کا اظہار کیا گیا ، وہ تاریخ کا حصہ ہے ۔ اتحاد ملت کانفرنس کے موقع پر جماعت اسلامی یوتھ لاہور کے تحت قاضی حسین احمد کی جدوجہد سے متعلق تصویری نمائش کا اہتمام بھی کیا جائے گا