علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2021کے پہلے مرحلہ کے داخلے 15 جنوری سے شروع ہوں گے

بدھ 6 جنوری 2021 15:06

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2021کے پہلے مرحلہ کے داخلے 15 ..
ْسرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2021ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل ڈائریکٹر سرگودہا ریجن محمد ہاشم خان نیازی نے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2021کے پہلے مرحلہ کے داخلے 15 جنوری سے شروع ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں میٹرک/ایف ای/اے ٹی ٹی سی/بی ایس (فیس ٹو فیس) /ایم ایس/پی ایچ ڈی پروگرام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طلبائ کو گھر کی دہلیز پر سہولت فراہم کرنے کے لئے ریجن بھر میں پراسپیکٹس سیل پوائنٹ قائم کئے جا رہے ہیں تمام پروگراموں کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ فراہم کر دئیے جائیں گے۔طلبائ و طالبات میٹرک اور ایف اے پروگرام میں داخلے کے لئے پراسپیکٹس داخلہ فارم دفتر ہذا سے حاصل کر سکتے۔ حاجت مند،یتیم ضرورت مند طلبائ کو فیسوں میں رعائت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ،طلبائ و طالبات کسی بھی معلومات ،تعلیمی پروگرام اور داخلے کے متعلق معلومات کے لئے ریجنل دفتر علامہ اقبال یونیورسٹی واقع نزد ڈائیو اڈا 47 پل پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :