کراچی،بے روزگار نوجوان کی پیٹرول چھیڑک کرخووسوزی کی کوشش ،زخمی حالت میں اسپتال منتقل

بدھ 6 جنوری 2021 17:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2021ء) کورنگی میں بے روزگار نوجوان نے پیٹرول چھیڑک کرخووسوزی کی کوشش جس کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ بلدیہ رشیدآباد سے ایک شخص کی لاش ملی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر 6 کرسچن پاڑہ کا رہائشی 40 سالہ عمران ولد عارف نے بے روزگاری اور گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر اپنی اوپر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی گھروالوں نے اگ بھجاکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال برنس وارڈ شفٹ کردیا گیا پولیس کے مطابق زخمی 35 سے 40 فیصد جھلس گیا ہے ادھرسائٹ بی کے علاقے بلدیہ رشیدآباد سے ایک شخص کی لاش ملی ہے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لینے کے بعد ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 37 سالہ محمد خالد خان جدون ولد محمد عارف جدون کے نام سے کر لی گئی متوفی حاجی قاسم کالونی بلدیہ ٹاون کا رہائشی اور اس کا آبائی تعلق ایبٹ آباد سے تھا اس حوالے سے ایس ایچ اوسائٹ بی زوارحسین کا کہنا تھاکہ کہ متوفی نشے کا عادی تھا اورنشے کی زیادتی کے باعث اس کی موت واقع ہوئی۔