کراچی میں دو لاوارث لاشوں کو سپرد خاک کردیا گیا

بدھ 6 جنوری 2021 17:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2021ء) کراچی میں دو لاوارث لاشوں کو سپرد خاک کردیا گیا،دونوں لاشوں کی تدفین ایدھی قبرستان میں کردی گئی،دونوں لاوارث لاشوں کی نماز جنازہ ایدھی سینٹر ٹاور پر ادا کی گئی ،لاوارث لاشوں کی نماز جنازہ میں فیصل ایدھی نے بھی شرکت کی ،ایک لاش لورالائی سے کراچی منتقل کی گئی تھی یہ لاش دو مئی سال دوہزار انیس کو کراچی پہنچی تھی ،نادرا سسٹم کے ذریعے اس لاش کو اختر شاہ ولد زور محمد کے نام سے کی گئی تھی ،طویل تلاش کے باوجود اس لاش کے ورثاء کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا،دوسری لاش محمد انور نامی شخص کی بتائی گئی ہے ،محمد انور ولد عبدالعزیز سولجر بازار کا رہائشی تھا،جو طبیعت خراب ہونے کی صورت میں سرکاری اسپتال میں داخل ہوا،اسپتال میں دوران علاج اس کا انتقال ہوگیا،اسپتال انتظامیہ نے محمد انور کی میت ایدھی کے حوالے کردی تھی ،محمد انور کی فیملی کو بھی تلاش کیا گیا محمد انور کے ورثاء کا بھی کچھ پتہ نہ چل سکا تھا۔