پی ڈی ایم جلسے میں پاکستان مخالف نعرے لگا دیے گئے

امیر حیدر ہوتی کی تقریر کے دوران ’لر و بر یو افغان‘ کے نعرے لگائے گئے، نعرے کا مطلب اوپر کابل نیچے پشاور یعنی سب ایک ہی افغان ہے

Shehryar Abbasi شہریار عباسی بدھ 6 جنوری 2021 19:16

پی ڈی ایم جلسے میں پاکستان مخالف نعرے لگا دیے گئے
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 جنوری2021ء) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ریلی میں پاکستان مخالف نعرے لگا دیے گئے ہیں ۔ پی ڈی ایم ایم ریلی کے دوران لرا وبر، یو افغان کے نعرے بھی لگائے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے بنوں میں ہونے والے جلسے میں امیر حیدر ہوتی کی تقریر کے دوران ’لر و بر یو افغان‘  کے نعرے لگائے گئے ہیں ۔

’لر و بر یو افغان‘  کے نعرے کا مطلب اوپر کابل نیچے پشاور یعنی سب ایک ہی افغان ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنڈال میں شرکا افغان طالبان کے جھنڈے بھی لے کر پہنچے جنہیں سب کے سامنے لہرایا گیا جبکہ شرکا نے ریاستی اداروں کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ ذرائع کے مطابق شرکا کو ریاستی اداروں اور لراوبر، یوافغان نعروں یا افغان طالبان کے جھنڈے لہرانے سے قیادت نے نہیں روکا۔

(جاری ہے)

خیال کیا جا رہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے میں کالعدم جماعتوں کے کارکنان پاکستان مخالف نعرے بازی کرتے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بنوں میں پی ڈی ایم کا جلسہ جاری ہے، جس میں مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ، جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور قائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف نے جلسے میں شرکت نہیں کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوعمران خان کا وفادار ہے میں اسےغدارکہتا ہوں ، تم جیسی کٹھ پتلی حکومت کوسمندرمیں غرق کرکےچھوڑیں گے، یہاں دہشت گرد آزاد ہیں ، جب چاہیں شہریوں کو قتل کردیں بلوچستان میں ہزارہ برادری کا قتل عام کیا گیا ، بد امنی کا اس سے بڑھ کر ثبوت کیا ہے ، پی ڈی ایم قیادت نے قوم کو آزادی اور جمہوریت کا راستہ دکھایا ہے ، کارکنوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں ، بنوں والوں نے آج حکومت کے خلاف بغاوت کااعلان کردیا۔

جمعیت علماء اسلام ف کے امیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کوتباہ کردیا ، آئندہ سالوں میں معیشت کی بہتری کی کوئی امید نہیں ، 1947 سےآج تک ایک کروڑسرکاری نوکریاں نہیں دی گئیں ، آپ نےایک سال میں ایک کروڑ نوکریاں دینے کا جھوٹا وعدہ کیا ، پاکستان میں کام کرنے والے لوگ ہیں لیکن آپ خود نا اہل ہیں ، ، آج افغانستان ، ایران اور بنگلہ دیش کی معیشت ہم سے بہتر ہے ، پورا خطہ معاشی لحاظ سے ترقی کر رہا ہے اور پاکستان کی معیشت تنزلی کا شکار ہے۔