Live Updates

وزیراعظم کا وعدہ ہے انشاء اللہ آئندہ ملک میںکوئی غریب بھوکا نہیں سوئے گا،اعجازاحمدچوہدری

حکومت کی تمام پالیسیاں ریاست مدینہ کی عکاس ہیں، پی ٹی آئی کی اڑھائی سالہ حکومت میں کسان، زمیندار اور کاشتکار کو فصلوں میں ریکارڈ منافع ہوا ،وفود سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 6 جنوری 2021 22:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا وعدہ ہے کہ انشاء اللہ آئندہ ملک میںکوئی غریب بھوکا نہیں سوئے گا،حکومت کی تمام پالیسیاں ریاست مدینہ کی عکاس ہیں، پی ٹی آئی کی اڑھائی سالہ حکومت میں کسان، زمیندار اور کاشتکار کو فصلوں میں ریکارڈ منافع ہوا ہے ، حکومت کی موثر پالیسیوںکی وجہ سے کسان طبقہ خوشحال ہوا ہے ،کسان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی کے مترادف ہے ،حکومت نے 70 لاکھ خاندانوں میں احساس پروگرام کے تحت سوادوارب براہ راست عوا م میں تقسیم کئے ، صنعتی اور تعمیراتی انڈسٹری ترقی کی طرف گامزن ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی سیکرٹریٹ میں چوہدری وحید گجر، آئی ڈی ایف کے صدرڈاکٹر محسن رانجھا ،فیاض وٹو ، علی سرفراز اور پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب مینارٹی کے وفودسے ملاقات کے موقع پر گفتگو اور بیت المال پنجاب کی طرف سے مستحق افراد میں امداد چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ کورونا بحران نے دنیا کی مضبوط معیشت کو زمین بوس کردیا ہے لیکن اللہ کاشکرہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترقی کی طرف گامزن ہے ،کے پی کے اور پنجاب میں بلاتفریق مستحق افراد میں صحت کارڈ تقسیم کیے گئے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے ،اپوزیشن کا ایجنڈا ذاتی ہے ، پی ڈی ایم کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے ، اپوزیشن کے پاک فوج پر حملے اور عوام کو اکسانے کی سازشوں کی اجازت نہیںدیںگے، پاکستانی قوم کسی صورت بھی قومی سلامتی کے اداروں پر تنقید برداشت نہیں کرسکتی، اس موقع پر کوآرڈینٹیر این اے 133 وائس چیئرمین ماڈل ٹائون میاں ثاقف محبوب ، اظہرعادل ،آصف بھٹی ، سفیہ جیکسن ، ندیم شاکر، سہیل آصف کھوکھر، وسیم بھٹی، سیمسن بھٹی، طارق سعادت ، مبارک گل، سلیم گل سمیت دیگر کارکنان و عہدیداران موجودتھے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات