حب،ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد جاں بحق

بدھ 6 جنوری 2021 23:38

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2021ء) حب سٹی تھانے کے سامنے ٹرک کے ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے ایدھی ذرائع کے مطابق حب شہر میں سٹی تھا نے سامنے ٹرک کے ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جاں بحق افراد کی نعشیں سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شاخت 22سالہ ظاہرشاہ ولد محمدعمرساکن کوئٹہ 12سالہ مہران ولد ڈاکٹر عبدالنبی ساکن مشکے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کرکے نعشیں ورثا کے حوالے کردیا پولیس ٹرک کو تحویل میں ڈرائیور کو گرفتار کرلیا