قاضی حسین احمد نے نوجوانوں کو اسلامی انقلاب کی روشن راہ دکھائی،اسد اللہ بھٹو

بدھ 6 جنوری 2021 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2021ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو نے کہا ہے کہ قاضی حسین احمدنے اپنی پوری زندگی استعمار کے خلاف جدوجہد کی۔ انہیں کوئی بھی استعماری قوت جھکا نہ سکی۔

(جاری ہے)

قاضی حسین احمد کے یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹو نے مزید کہا کہ قاضی حسین احمد نے امت مسلمہ کے نوجوانوں کو اسلامی انقلاب کی ایک روشن راہ دکھائی۔ مرحوم کی اسلام کے غلبہ اور امت کیلئے جدوجہد کو سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا