بنوں کے غیرت مند عوام نے موجودہ سلیکٹیڈ حکومت کو مسترد کردیا ،اکرم درانی

اشیاء خورونوش کی قیمتیں آسامان سے باتیں کررہی ہے،تبدیلی کے نا م پر عوام کو دھوکہ دیا گیا ملک کا ہر طبقہ جعلی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے،جلسے سے خطاب

بدھ 6 جنوری 2021 23:51

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2021ء) جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ بنوں کے غیرت مند عوام نے موجودہ سلیکٹیڈ حکومت اور جعلی وزیر اعظم کو مسترد کردیا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں پی ڈی ایم جلسہ میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ بنوں اور جنوبی اضلاع کے عوام پی ٹی آئی اور اُن کے مغرب نواز حکمرانوں کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں آج ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں حکمرانو ں کو چلتا کردینگے تبدیلی کے نا م پر عوام کو دھوکہ دیا گیا ملک کا ہر طبقہ جعلی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے اشیاء خورونوش کی قیمتیں آسامان سے باتیں کررہی ہے آئے روز چینی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے صوبائی حکومت نے کوئی منصوبہ پیش نہیں کیا صرف ایک بی ار ٹی کامنصوبہ پیش کیا جس کی بسیں روانہ کی بنیاد پر جل رہی ہے مولانا اور پی ڈی ایم کی قیادت جلد عوام کو عمران خان سے نجات دلائیں گے اور اُن کی ٹیم کو چلتا کردینگے عمران خان کے لئے موقع ہے کہ وہ 31جنوری تک استعفی دے دے ورنہ ہمارے پاس لیجانے کے اور بھی راستے موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیاد درانی سپورٹس کمپلیکس میں پی ڈی ایم جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا بنوں کے غیور عوام نے مولانا فضل الرحمن کا جس انداز سے شاندار استقبال کیا ہے وہ تاریخ کا حصہ رہیگا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو مزید اقتدار میں رہنے کا جواز کھو چکے ہیں عوام مزید تنگ آگئے ہیں دو سالوں میں سلیکٹڈ نے تمام اداروں کو تباہ وبرباد کرکے ستیاناس کردیا ہے ملک کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے احتجاج کے طور پر سڑکوں پر موجود ہے اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اُن کی ٹیم ملک میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے رہ ہموار کررہی ہے لیکن مولانا فضل الرحمن کے ہوتے ہوئے کوئی مائی کا لعل اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے زیاد درانی سپورٹس کمپلیکس میں پی ڈی ایم جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن جنوبی اضلاع کے عوام کو اس جذبے پر سلام پیش کرتا ہوں عوام کا ایک سمندر ہے جنوری کی اس سردی میں ایسے لوگ کوئی اور جمع کرکے دیکھا دیں انہوں نے کہا کہ مر یم نواز شریف بیمار تھی جسکی وجہ سے وہ یہاں پی ڈی ایم جلسے میں نہ اسکی ان کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ جھوٹے وزیراعظم کو اب کہیں بھاگنے نہیں دیں گے پورا حساب کرکے چھوڑیں گے اپوزیشن قائدین کو نوٹس بھیجنے اور گرفتاریاں کرنے سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا بنوں چینی اور آٹا چوروں کو نہیں چھوڑیں گے انشاء اللہ اس کا حساب لینگے اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے زیاد درانی سپورٹس کمپلیکس میں پی ڈی ایم جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جلسہ عمران خان اور عمران خان کو لانے والوں کیلئے جواب ہے یہ عوام کا فیصلہ ہے کہ عمران خان نا اہل و نا لائق ہے عمران خان اور یہ حکومت نا منظور ہے پاکستان پر 70 سالوں میں 30 ہزار ارب روپے تھا اس حکومت میں 44 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ایسے شرائط پر قرضے لئے کہ معیشت تباہ ہوگئی،صنعتیں برباد ہوگئی مہنگائی سے عوام کا جینا حرام ہوگیا عمران خان نے کہا تھا کہ جب مہنگائی آتی ہے تو حکمران چور ہوتے ہیں وہ ثابت ہوگیا بے روزگاری عروج پر ہے،ایک کروڑ نوکریوں کا دعوی کیا تھا کتنی نوکریاں دی 50 لاکھ گھر دینے کا دعوی کیا تھا کتنے بے روزگار اور کتنے بے گھر ہوئی تجارتی شاہراہوں پر پابندیاں عائد ہیں