جس کا دل کرے میدان میں آ جائے ہمارے ڈرون تیار ہیں
ایران نے کسی بھی قسم کے جارحانہ حملے کی صورت میں جنگ چھیڑنے کا اعلان کر دیا
سجاد قادر جمعرات 7 جنوری 2021 06:37
(جاری ہے)
یاد رہے کہ ایران نے دو دن تک جوائنٹ اینڈ لارج ڈے ڈرون ڈرل کی تھی جس کے بعد کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے محمود موسیٰ نے اپنی پاور کا اعلان کیا تھا کہ ہم دشمن کے دانت توڑنے کے قابل ہو چکے ہیں۔اس مشق میں ایرانی ملٹری کے سینکڑوں ڈرونز نے شرکت کی تھی اور اسرائیل سمیت امریکہ کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی تھی کہ ہم کسی بھی غیر متوقع کارروائی کا ردعمل دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
یہ ڈرون ایران میں ہی تیار کیے گئے ہیں اور یہ لانگ اور شارٹ ٹارگٹ شوٹ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔چونکہ آج کل امریکہ ایران پر حملہ کرنے کے لیے پر تول رہا ہے لہٰذا کسی قسم کے خطرے سے نبردآزما ہونے کے لیے ایران نے ملٹری مشقیں کر کے دفاعی پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔اسرائیل جو کہ کچھ ہفتہ پہلے ایرانی نیوکلیئر سائنسدان کا خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں قتل کرا چکا ہے وہ بھی ایران پر حملہ کرنے کے لیے تیار بیٹھا ہے۔جب ایران نے یورینیم افزودگی کا اعلان کیا تھا تب اسرائیل نے ری ایکشن دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ایران کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔تاہم ایران نے اب واضح اعلان کیا ہے کہ وہ کسی کی دھمکی سے ڈرنے والا نہیں لہٰذا وہ ایٹمی ہتھیار بنانے کے لیے یورینیم کی افزودگی کا عمل جاری رکھے گااور اس پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے ڈرون تیار کھڑے ہیں اور وہ اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا۔مزید اہم خبریں
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
-
کسان بورڈ پاکستان کا احتجاجی دھرنوں کا اعلان
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.