سندھ میں دھند کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی شدیدمتاثر

دھند کی صورتحال، عوام غیرضروری سفر سے گریز کریں، موٹر وے پولیس سندھ

جمعرات 7 جنوری 2021 14:11

سندھ میں دھند کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی شدیدمتاثر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2021ء) ملک کے دیگر علاقوں کی طرح سندھ کے مختلف شہروں میں بھی دھند کے باعث معمولاتِ زندگیاورٹریفک کی روانی شدیدمتاثرہوئی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس سائوتھ سید تراب علی کے مطابق جمعرات کوسکھر سیکٹر بیٹ 25 میں سرحد بائی پاس سے سندھ پنجاب بارڈر تک دھند کاراج رہا، جہاں حدِ نگاہ30 میٹر رہی۔

سکھر سیکٹر بیٹ 26 میں سرحد بائی پاس سے روہڑی بائی پاس تک دھند جہاں حدِ نگاہ 20 میٹررہی۔سکھر سیکٹر بیٹ 27 میں روہڑی بائی پاس سے ٹنڈو مستی تک بھی دھندکاراج رہا، جہاں حدِ نگاہ 0 سے 30 میٹررہی۔سکھر سیکٹر بیٹ 28 میں ٹنڈو مستی سے ہالانی تک بھی دھند کاراج رہا، جہاں حدِ نگاہ 80 میٹر ریکارڈ کی گئی ۔سکرنڈ سیکٹر بیٹ 29 میں سدھوجا سے ہالانی تک بھی دھند کاراج رہا جہاں حدِ نگاہ 20 سے 30 میٹر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح سکرنڈ سیکٹر بیٹ 30 میں مشاق سے سدھوجا تک بھی دھند کاراج رہا، جہاں حدِ نگاہ 60 سے 80 میٹر رہی۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق سیکٹر این 55 بیٹ 3 میں بھالائی موڑ سے بھان سعید آباد کے مقام پر بھی دھندکاراج رہا اور حدِ نگاہ 15 سے 20 میٹرریکارڈ کی گئی۔سیکٹر این 55 بیٹ 5 میں خان پور سے نصیر آباد کے مقام پردھند کاراج رہا اور حدِ نگاہ 50 میٹر ریکارڈ کی گئی۔

سیکٹر این 55 بیٹ 6 میں نصیر آباد سے رتو ڈیرو ٹول پلازہ تک بھی دھندکاراج رہا، جہاں حدِ نگاہ 10 سے 20 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ صورتِ حال میں ہائی ویز پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور درمیانی فاصلہ زیادہ رکھیں۔مو ٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق سفر شروع کرنے سے پہلے شہری موٹر وے کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر کے صورتِ حال معلوم کر سکتے ہیں۔