پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومتی بدعنوانیوں کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کیلئے لائرز کمیٹی قائم کر دی

لائرز کمیٹی حکومت اور حکومتی ارکان کی کرپشن چور بازاری ،سرکاری مالیاتی بددیانتی کے خلاف ریفرنسز دائر کرے گی

جمعرات 7 جنوری 2021 14:14

پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومتی بدعنوانیوں کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومتی بدعنوانیوں کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کیلئے لائرز کمیٹی قائم کر دی ۔

(جاری ہے)

کمیٹی سردار لطیف کھوسہ ،حیدر زمان قریشی ،امجد اقبال قریشی ،سید مجتبیٰ حیدر شیرازی ،شکیل عباسی ،سید جرار حسین بخاری پر مشتمل ہوگی ،پیپلز پارٹی کی لائرز کمیٹی حکومت اور حکومتی ارکان کی کرپشن چور بازاری ،سرکاری مالیاتی بددیانتی کے خلاف ریفرنسز دائر کرے گی،پیپلز لائرز کمیٹی اعلیٰ عدلیہ اور نیب میں حکومتی بدعنوانیوں کے خلاف ریفرنسز دائر کریگی۔