کے ایم سی امیج ریسٹوریشن کمیٹی کا انجینئر طارق انصاری کے اچانک انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار

کے ایم سی کے دوران ڈیوٹی انتقال کر جانے والوں کے لئے وفاق کی طرز پر لواحقین کوخصوصی رقم دی جائے،جاوید رحیم

جمعرات 7 جنوری 2021 16:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2021ء) کے ایم سی امیج ریسٹوریشن کمیٹی کے انچارج جاوید رحیم نائب انچارج محمد شاہد ،کٹر سید محمد فاروق، واثق فریدی۔محمد رضوان خان ، احسن مرزا، منصور قاضی، جاوید ارشاد، انجینئرصبیح صدیقی عبدالعزیز، محمود چوہدری، ممتاز، نعیم جمال، ڈاکٹر سراج، احتشام الدین کمالی ، طاہر علی،و محمد کامران،ضیاء الدین صابر دیگرنے ہر دلعزیز انجینئر طارق انصاری کے انتقال پر گہرے دکھ راور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالی طارق انصاری کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں مقام اعلی عطا فرمائے۔

انکی ادارے اور شہر کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ کے آئی آر سی نے ایڈمنسٹریٹر کراچی اور حکومت سندھ سے اپیل کی کہ دوران ڈیوٹی انتقال کرجانے والے افسران کے لواحقین کو وفاق کی طرز پر خصوصی رقم لواحقین کو دی جائے۔

(جاری ہے)

کے ایم سی کے افسران سلمان شاکر، غوث علی بیگ، عدنان قریشی، منیر علی، عمران قدیر، عبدالحفیظ صدیقی، اسحاق ، مظہر خان و دیگر کے لواحقین لئے بھی خصوصی رقم کا اعلان کیا جائے ۔ کے ایم سی افسران کے دوران ڈیوٹی انتقال پر تعطیل کی بھی قرارداد منظور کی جائے۔ کے آئی آر سی نے طارق انصاری کے اہل خانہ کے نام پیغام میں کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں تمام کے ایم سی افسران و انتظامیہ آپکے ساتھ کھڑے ہیں ۔