پیپلزپارٹی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے بڑا فیصلہ

وفاقی حکومت کی بدعنوانی کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا اعلان کردیا

جمعرات 7 جنوری 2021 16:54

پیپلزپارٹی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے بڑا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کی بدعنوانی کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا اعلان کردیا،ریفرینسز دائر کرنے کے لیے 6رکنی لائرز کمیٹی قائم کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، اسی سلسلے میں پیپلزپارٹی نے حکومت کی بدعنوانی کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا اعلان کیا، بلاول بھٹوزرداری نے قانونی ٹیم کو نیا ٹاسک دے دیاہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے ریفرینسز دائر کرنے کے لیے 6رکنی لائرز کمیٹی قائم کردی۔کمیٹی میں لطیف کھوسہ، حیدرزمان قریشی، سیدمجتبیٰ، حیدرشیرازی، امجداقبال قریشی، شکیل عباسی اور سید جرارحسین بخاری شامل ہیں۔ پیپلزپارٹی کی لائرز کمیٹی حکومت کی کرپشن پرریفرینسز دائر کرے گی۔کمیٹی اعلی عدلیہ اور نیب میں حکومتی بدعنوانیوں کے خلاف ریفرینسز دائر کرے گی۔