وزیربلدیات راجہ نصیر احمد خان کی سینئر صحافی شوکت علی ناز کے گھر آمد‘ والد کی وفات پر اظہار افسوس وفاتحہ خوانی

جمعہ 8 جنوری 2021 14:36

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2021ء) آزادجموںوکشمیرکے وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان کی سینئرصحافی نمائندہ روزنامہ جنگ شوکت علی نازکے گھرآمد۔والدمحترم کے انتقال پراظہارافسوس وفاتحہ خوانی کی۔آزادجموںوکشمیرکے وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان نے گزشتہ روزسینئرصحافی نمائندہ روزنامہ جنگ شوکت علی ناز،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار کوٹلی ممتاز قانون دان لیاقت مغل ایڈووکیٹ کے والد محترم اوراے ایس پی راولاکوٹ خاورعلی شوکت کے دادامحترم سابق چیرمین بلدیہ حاجی رحمت خان مغل کی وفات پرگہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سابق چیئرمین حاجی رحمت خان مغل کی وفات کاسن کردلی دکھ ہوا۔

مشکل کی اس گھڑی میں لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکرتاہوںکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا فرمائیں۔

(جاری ہے)

دریںاثناء جسٹس(ر)سردارمحمداشرف،صدریوتھ ونگ ن لیگ ملک محمدحنیف،سابق امیدواراسمبلی ملک محمدیوسف،اے سی عمرفاروق،ایس ایچ او آصف عظیم،چیف ایڈیٹرجموںوکشمیرعامرمحبوب،چیف ایڈیٹردی کوٹلینزشہزاداحمدراٹھور،چوہدری محبوب،فیض چغتائی،ظہیربابرچغتائی،راجہ حبیب اللہ خان،ظفیربابرمیرپورودیگرنے بھی سابق چیئرمین بلدیہ حاجی رحمت خان مغل کی وفات پران کے گھرجاکراظہارافسوس وفاتحہ خوانی کی۔