ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021کے شیڈول کا اعلان
دفاعی چمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیمیں لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں مدمقابل آئیں گی ایونٹ کا افتتاحی میچ 20 فروری ، فائنل 22 مارچ کو کھیلا جائے گا، کورونا وائر س کی عالمی وباء کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کراچی اور لاہور میں منعقد ہوگا، دونوں شہروں میں برابر میچز کھیلے جائیں گے، تمام ٹیموں میں ڈے اورنائٹ میچز کی تقسیم بھی برابری کی بنیاد پر کی گئی ہے، تماشائیوں کی آمد سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ایونٹ سے چند روز قبل کیا جائے گا، اس حوالے سے حکومتی سفارشات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا
جمعہ 8 جنوری 2021 19:07
(جاری ہے)
2017 کے بعد پہلی مرتبہ ہوگا کہ ایونٹ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔
کورونا وائر س کی عالمی وباء کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور دوسرا مرحلہ پی سی بی ہیڈ کوارٹرز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا،دونوں شہروں میں برابر میچز کھیلے جائیں گے، تمام ٹیموں میں ڈے اور نائٹ میچز کی تقسیم بھی برابری کی بنیاد پر کی گئی ہے۔تماشائیوں کی آمد سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ایونٹ سے چند روز قبل کیا جائے گا، اس حوالے سے حکومتی سفارشات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کا اسپورٹ پیریڈ 15 فروری سے شروع ہوگا۔ لیگ میں حصہ لینے والے غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے کراچی آمد سے قبل کورونا وائرس کے ایک ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنا لازمی ہے۔پاکستان آمد پر ان کے مزید 2 ٹیسٹ کیے جائیں گے، جس کے نتائج منفی آنے کے بعد ہی انہیں ٹریننگ شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی۔جس کرکٹر یا اسپورٹ اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آئے گا، اسے پھر پانچ روزکے لیے آئسولیشن میں بھیج دیا جائے گا۔ اس دوران اس کے کورونا وائرس کیمزید دو ٹیسٹ کیے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ آئسولیشن کے پہلے دن اور دوسرا ٹیسٹ آئسولیشن میں پہنچنے کے چوتھے روزکیا جائے گا۔ڈائریکٹر کمرشلز بابرحامد کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کے شیڈول کے اعلان کیموقع پر میریتاثرات ملے جلے ہیں، خوشی ہے کہ مسلسل دوسرے سال ایونٹ کا مکمل انعقاد پاکستان میں ہوگا مگر افسوس ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث ہمیں اس مرتبہ ایونٹ کے تمام میچز صرف 2 شہروں تک ہی محدود کرنے پڑ رہے ہیں اور ابھی تماشائیوں کی آمد کے حوالے سے بھی صورتحال واضح نہیں ہے۔ڈائریکٹر کمرشلز نے کہا کہ گزشتہ سال ملتان اور راولپنڈی میں تماشائیوں نے بڑ ی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرکیایونٹ کو یادگار بنایاتھا، امید ہے کہ جب حالات معمول پر آئیں گے تو ایک بار پھر ان شہروں کو ایونٹ کے میچز کی میزبانی کا موقع ملے گا۔انہیں یقین ہے کہ مداح رواں سال ایچ بی ایل پی ایس ایل کا بھرپور لطف اٹھائیں گے۔کراچی میں شیڈول تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور لاہور میں شیڈول تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ دن کے وقت شیڈول میچزدوپہر 2 بجے اور رات کو شیڈول میچزرات 7 بجے شروع ہوں گے۔جمعہ کے روز دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ سہ پہر 3 بجے جبکہ دوسرا رات 8 بجے شروع ہوگا۔ شیڈو ل کے مطابق ہفتہ، 20 فروری کو کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزبمقام کراچی (رات)،بروز اتوار 21 فروری کولاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام کراچی (دن)، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانزبمقام کراچی (رات)،بروز پیر 22 فروری کو لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزبمقام کراچی (رات)،بروز منگل 23 فروری کو پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانزبمقام کراچی (رات)،بروز بدھ 24 فروری کوکراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈبمقام کراچی (رات)،بروز جمعہ، 26 فروری کو لاہور قلندرز بمقام ملتان سلطانز بمقام کراچی (دن)، پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام کراچی (رات)،بروز ہفتہ 27 فروری کو کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام کراچی (دن)،پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام کراچی (رات)،بروز اتوار 28 فروری کوکراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام کراچی (رات)،بروزپیر ، یکم مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزبمقام کراچی (رات)،بروزبدھ 3 مارچ کوکراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام کراچی (دن)،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام کراچی (رات)،بروز جمعرات ، 4 مارچ کو لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام کراچی (رات)،بروز جمعہ ، 5 مارچ کو ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام کراچی (رات)،بروزہفتہ ، 6 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام کراچی (دن)، پشاور زلمی بمقابلہ قلندرز بمقام کراچی (رات)،بروزاتوار 7 مارچ کوملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام کراچی (دن)، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز بمقام کراچی (رات)،بروزبدھ 10 مارچ کوپشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز بمقام لاہور (رات)،بروزجمعرات 11 مارچ کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام لاہور (رات)،بروزجمعہ ، 12 مارچ کو ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام لاہور (دن)،اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام لاہور (رات)،بروز ہفتہ، ستمبر 13 مارچ کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام لاہور (دن)،ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈبمقام لاہور (رات)،بروز اتوار 14 مارچ کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام لاہور (دن)، لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام لاہور (رات)،بروز پیر ، 15 مارچ کواسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی بمقام لاہور (رات)،بروزمنگل ، 16 مارچ کو ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام لاہور (رات)،بروز جمعرات ، 18 مارچ کو کوالیفائر (1 بمقابلہ 2)بمقام لاہور (رات)،بروز جمعہ ، 19 مارچ کوایلیمینیٹر 1 (3 بمقابلہ 4) بمقام لاہور (رات)،بروزہفتہ 20 مارچ کوایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلمنٹر ون جیتنے والی ٹیم) بمقام لاہور (رات) جبکہ بروز پیر، 22 مارچ کوفائنل بمقام لاہور میں کھیلا جائیگا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.