Live Updates

ٓ پی ٹی آئی کے پانچ سال پورے ہونے دیں ہر جگہ آپ کو تبدیلی نظر آئے گی،علی نواز اعوان

عمران خان کا وژن ہی عوامی خدمت،ہم دعوے نہیں عملی کاموں پریقین رکھتے ہیں آج اسلام آباد کے دیہی علاقے شہری علاقوں کے ہم پلہ ہو رہے ہیں،معاون خصوصی کا بہارہ کہو کوٹ ہتھیال میں کیانی پل کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب

جمعہ 8 جنوری 2021 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2021ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہی عوامی خدمت ہی, ہم دعوے نہیں عملی کاموں پر یقین رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج اسلام آباد کے دیہی علاقے شہری علاقوں کے ہم پلہ ہو رہے ہیں.

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہارہ کہو کوٹ ہتھیال میں کیانی پل کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں کہا, کیانی پل پہ لاگت 8 کروڑ 34 لاکھ روپے آئیگی, منصوبے کی تکمیل سے بہارہ کہو کی بڑی آبادی کا دیرنیہ مسئلہ حل ہو جائے گا ,اپنے خطاب میں علی نواز اعوان نے کہا کہ ایک بہترین ٹیم ورک کے نتیجے میں این اے 53 کا شاید ہی کوئی علاقہ محلہ گلی ایسی ہو جہاں پہ تحریک انصاف کی تبدیلی نظر نہ آتی ہو,انہوں نے کہا کہ بہارہ کہو میں ہسپتال کا منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہچنے والا ہے جبکہ قبرستان کا مسئلہ انتہائی شدید تھا دوسرے علاقوں سے آنے والوں کو اپنے پیاروں کی تدفین کے لیے ہزاروں روپے کے اخراجات کرکے اپنے آبائی علاقوں تک جانا پڑتا تھا یہ کریڈٹ پاکستان تحریک انصاف ک و ہی جاتا ہے کہ اب قبرستان کا مسئلہ بھی حل کر دیا ہے اس پل کے دوسری طرف رہنے والی شخصیت ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پہ فائز رہی مگر اس پل کا خیال نہیں آیا, دو مرتبہ اس حلقے سے منتخب ہونے والوں نے حلقے پہ توجہ نہیں دی یہی وجہ ہے کہ عوام نے انہیں باہر کا راستہ دکھایا, تحریک انصاف کے اڑھائی سالوں کی کارکردگی سامنے ہے پانچ سال پورے ہونے دیں ہر جگہ آپ کو تبدیلی نظر آئے گی انہوں نے اس موقع پر پی ڈی ایم کی قیادت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا, تقریب سے علی بخاری, شیراز کیانی, عامر کیانی, چوہدری طارق دلدار سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات