ٹرمپ سے ایٹمی ہتھیاروں کے کورڈز واپس لے لیے جائیں

باﺅلا اوربدحواس ٹرمپ کچھ بھی کرسکتا ہے،ہم امریکیوں کو جنگ کا ایندھن نہیں بنانا چاہتے،نینسی پلوسی

Sajjad Qadir سجاد قادر ہفتہ 9 جنوری 2021 06:41

ٹرمپ سے ایٹمی ہتھیاروں کے کورڈز واپس لے لیے جائیں
واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 09  جنوری 2021ء ) اسپیکر آف دی ہاﺅس نینسی پلوسی نے ہدایت کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نیوکلیئر ہتھیاروںکے کوڈ واپس لے لیے جائیں۔اس حوالے سے انہو ںنے چیئرمین جوائنٹس چیف آفی دی اسٹاف مارک ملے کے ساتھ میٹنگ کی اور حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے فوری طور پر نیوکلیئر ہتھیاروںکے کوڈ واپس لینے کی ہدایت کی۔

نینسی پلوسی نے دوران گفتگو واضح کرتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی قسم کا نیا محاذ کھڑا کرنے کی کوشش کریں اور بدامنی پیدا کرتے ہوئے جنگ کا منہ کھول دیں آپ ان سے ایٹمی ہتھیاروںکے کوڈ اپنے پاس لے لیں۔نینسی پلوسی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس سے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کوڈ واپس لینے کے لیے اس وقت مہیا کی گئی ہر سہولت کو آپ استعمال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

چونکہ صدر ٹرمپ ایک غیر مستحکم ارادوں کا مالک شخص ہے لہٰذا ان پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ کہیں ملٹری محاذ بھی کھڑا کر تے ہوئے ایٹمی اسٹرائیک کا حکم دے سکتے ہیں۔لہٰذا ہمیں اس بدحواس اور باﺅلے صدر کی حرکتوں سے بچنے کے لیے کچھ بھی کرنا ہو گا کیونکہ ا سکی وجہ سے امریکی عوام ا ور جمہوریت کو کوئی بھی بڑا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

چونکہ نیوکلیئر اسٹرائیک کا آرڈر چند لوگوں کی رضامندی کے بعد صدر کے حکم سے ہونا ہے لہٰذا اس خطرے کو بھانپتے ہوئے اسپیکر آف دی ہاﺅس پلوسی نے چیئرمین جوائنٹس چیف اسٹاف کو ایٹمی ہتھیاروں کے کوڈ ایمرجنسی میں صدر ٹرمپ سے واپس لینے کا کہا۔نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹرمپ کو بغور دیکھا اس میں بہت پاگلوں والی حرکتیں ہیں، تاہم اس صورت حال میں نیوکلیئر کوڈز نہ آ جائیں اس لیے ہمیں چوکنا رہنا پڑے گا۔

اس حوالے سے کسی بھی ملٹری آفیسرز کی طرف سے ٹرمپ کے بارے میں ایسے کمنٹ پاس نہیں کیے گئے کہ ان کی دماغی حالت اس قدر بے قابو ہے کہ وہ نیوکلیئر جنگ شروع کرنے کا حکم دے دے گا۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے ایسی خبریں سننے کو مل رہی تھیں کہ وہ ایران کے ساتھ ایٹمی جنگ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے حوالے سے ابھی تک ڈونلڈ ٹرمپ نے بذات خود کوئی بات نہیں کی مگر تھنک ٹینکس اور دانشوروں کے اندازوں کے مطابق یہ بات درست تھی کہ ٹرمپ کسی بھی وقت ایران پر چڑھائی کرنے کااعلان کر سکتا ہے۔

لہٰذا اسی معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے اور گزشتہ دنوں کیپیٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کی یلغار کے بعد امریکی اسٹیبلشمنٹ چوکنا ہو گئی ہے اور اسی سلسلے میں اسپیکر آف دی ہاﺅس نینسی پلوسی نے جوائنٹس چیف اسٹاف کو ایٹمی ہتھیاروں کے کوڈ ٹرمپ سے واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔