اسلامی ملک نے زیرزمین میزائلوں کے شہر آباد کر لیے

میزائل، ڈرونز اور اینٹی وارشپس کے سینکڑوں شہر نامعلوم مقام پر بسا لیے گئے

Sajjad Qadir سجاد قادر ہفتہ 9 جنوری 2021 07:31

اسلامی ملک نے زیرزمین میزائلوں کے شہر آباد کر لیے
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 09  جنوری 2021ء ) ایٹمی ہتھیاروںکی دوڑ میں دنیا کے اس وقت سبھی سپر پاور ملک ایک دوسرے کو لتھاڑنے کے لیے تلے ہوئے ہیں۔تاہم اس وقت سب سے زیادہ تھریٹ ایران کی طرف سے ہے کہ وہ کسی بھی لمحے کچھ بھی کر سکتا ہے لہٰذا اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا نے اس پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔عالمی سطح پر ہر ملک کو ایٹمی ہتھیار نہ بنانے کا دباﺅ بڑھتا جا رہاہے مگر ہر دوسرا ملک اپنی سکیورٹی کومدنظر رکھتے ہوئے دشمنوں کے حملہ سے بچنے کی خاطر زیادہ سے زیادہ اسلحہ اور خاص طور پر نیوکلیئر ہتھیار بنانے کی طرف توجہ دے رہا ہے۔

تاہم ابھی مغربی میڈیا نے ایک انکشاف کیا ہے کہ ایک اسلامی ملک نے زیرزمین نیوکلیئر ہتھیاروںکے شہر بسا لیے ہیں اور ایسی تصاویر بھی منظر عام پر آ گئی ہیں جس میں درجنوں نہیں سینکڑوں میزائل اور دیگر ایٹمی ہتھیارطویل سرنگوںمیں ایستادہ نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ گلف کی کوئی نامعلوم جگہ ہے جہاں زیرزمین ایسے کئی مراکز تعمیر ہیں جہاں،میزائل،ڈرونز اور اینٹی وارشپس موجود ہیں۔

اس حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں ا ٓسکی کہ ان ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد کتنی ہے اور کتنے مقامات پر یہ موجود ہیں تاہم تصاویر سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں سینکڑوں میں ہیں۔ یہ اسلامی ملک کافی دنوں سے اس بات کی ڈیمانڈ کر رہا ہے کہ اس پر عائد ناجائز عالمی پابندیاں ہٹائی جائیں مگر اس حوالے سے امریکہ کی پالیسی میںکسی قسم کی کوئی خاص تبدیلی رونما ہوتی نظر نہیں آئی جبکہ دونوںممالک کے درمیان تلخ کلامی کا اضافہ ہوا اور ان کے قدم جنگی محاذ کی طرف زیادہ اٹھتے دکھائی دیے تھے۔

جبکہ ان میزائلوں کی جو تصاویر سامنے آئی ہیں ان سے متعلق خیال کیا جا رہاہے کہ یہ سینکڑوں میل رینج رکھنے کے ساتھ ساتھ پن پوائنٹ ٹارگٹ ہٹ کرنے اور زیادہ پیمانے پر تباہی پھیلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔جبکہ یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ان ہتھیاروں کو دیگر الیکٹرانک ایٹمی ہتھیاروں پر فوقیت حاصل ہے اور یہ انہیں تباہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ایٹمی میزائلوں اور اینٹی وارشپس سے درجنوں زیرزمین شہر آباد کیا جا چکے ہیں جو کسی بھی جنگ کی صورت میں بہت بڑے ایندھن کا باعث بننے اور دشمن پر قابو پانے کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔