پی ایس ایل 6 ، لاہور قلندرز نے کرس لین، پشاور زلمی نے حسن علی کو ریلیز کردیا

لاہور قلندرز نے فخر زمان کو ریٹین کیا، بابراعظم بھی کراچی کنگز میں برقرار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 9 جنوری 2021 12:26

پی ایس ایل 6 ، لاہور قلندرز نے کرس لین، پشاور زلمی نے حسن علی کو ریلیز ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 جنوری 2021ء ) پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان کو بالترتیب کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے برقرار رکھا ہے ۔ لاہورقلندرز نے بھی اوپنر فخر زمان کو اپنے سکواڈ میں برقرار رکھا ہے جب کہ آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپنر کرس لین اور برطانوی آل رائونڈر سمت پٹیل کو ریلیز کردیا ہے ، اس سے قبل فخر زمان نے اعلان کیا تھا کہ وہ ٹیم سے الگ ہوگئے ہیں ،فرنچائز نے افتتاحی بلے باز کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر بھی نامزد کیا ہے۔

دوسری جانب دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگینڈ کے ایلکس ہیلز اور جنوبی افریقی کولن انگرام کی ٹریڈنگ کی ہے ۔ اس ٹریڈنگ کا مطلب یہ ہے کہ کراچی ڈائمنڈ کیٹگری کے پہلے راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جگہ کھلاڑی چنے گا جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے راؤنڈ میں ڈائمنڈ کیٹگری کا کھلاڑی لے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہفتہ کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ایونٹ کے قواعد کے مطابق پشاور زلمی کے علاوہ دیگر 5 ٹیموں نے 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے جب کہ پشاور زلمی نے صرف 5 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا اور فاسٹ بائولر حسن علی کو سکواڈ سے ریلیز کردیا۔