ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ چھ کے لیے تمام فرنچائزنے اپنے برقرارکھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

دفاعی چمپئن کراچی کنگز نے بابراعظم، عمادوسیم، محمد عامر ،لاہور قلندر نے محمد حفیظ، شاہین شاہ، فخر زمان اور ڈیوڈ ویزے کو برقرار رکھا

ہفتہ 9 جنوری 2021 14:48

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ چھ کے لیے تمام فرنچائزنے اپنے برقرارکھلاڑیوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2021ء) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ چھ کے لیے تمام فرنچائزنے اپنے برقرارکھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ دفاعی چمپئن کراچی کنگز نے بابراعظم، عمادوسیم، محمد عامر ،لاہور قلندر نے محمد حفیظ، شاہین شاہ، فخر زمان اور ڈیوڈ ویزے کو برقرار رکھا۔ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن بیس فروری سے بائیس مارچ تک منعقد ہوگا۔

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ چھ کے لیے فرنچائزز نے برقرارکھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ دفاعی چمپئن کراچی کنگز نے بابر اعظم پر اعتماد برقرار رکھا۔کراچی کنگز نے عماد وسیم، محمد عامر، شرجیل خان کو بھی چھٹے سیزن کے لیے برقراررکھا ہے۔کولن انگرام، عامر یامین، ارشد اقبال اور وقاص مقصود بھی کنگز کا حصہ رہیں گے۔لاہور قلندرز نے تجربہ کار محمد حفیظ، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان اور ڈیوڈ ویزے کو اپنی ٹیم میں برقرار رکھا ہے۔

(جاری ہے)

کپتان سہیل اختر، حارث رف، دلبرحسین بھی لاہور قلندر سے ہی کھیلیں گے۔ملتان سلطانز کا شاہد آفریدی، سہیل تنویر، عمران طاہر، ریلی روسو کو برقرار رکھنے کا فیصلہ، خوشدل شاہ، جیمز ونس، شان مسعود اور عثمان قادر بھی ملتان سلطانز کا حصہ ہوں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، الیکس ہیلز، کولن منرو اور فہیم اشرف کوپھر چن لیا، حسین طلعت، موسی خان، ظفر گوہر اور آصف علی بھی اسلام آباد یونائیٹڈ میں برقرار رہیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد، بین کٹنگ، اعظم خان، محمد نواز کو برقرار رکھا ،محمد حسنین، نسیم شاہ، زاہد محمود اور انور علی بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہوں گے۔پشاور زلمی نے پانچ کرکٹرز وہاب ریاض، شعیب ملک، لیام لیونگسٹن، کامران اکمل اور حیدر علی پشاور زلمی پر اعتماد برقرار رکھا۔