قلات شہر اور گردو نواح شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے

شدید سردی میں بجلی اور سوئی گیس بند ہونے سے ایل پی جی گیس ڈیلرز کی چاندی ہو گئی ،بجلی اور گیس نہ ہونے سے لوگ ایل پی جی گیس مہنگے داموں خریدنے پر مجبور

ہفتہ 9 جنوری 2021 16:35

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2021ء) قلات شہر اور گردو نواح شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے شدید سردی میں بجلی اور سوئی گیس بند ہونے سے ایل پی جی گیس ڈیلرز کی چاندی ہو گئی بجلی اور گیس نہ ہونے سے لوگ ایل پی جی گیس مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں بجلی اور گیس حکام نے قلات کے شہریوں سے منہ موڑ لیا ہیںقلات شہر اور گردو نواح گزشتہ ایک ماہ سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں اور اس شدید سردی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور سوئی گیس کی مکمل بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بندی ہیں قلات شہر اور گردونواح میں گزشتہ کئی روز سے سائیبرین ہوائوں کی چلنے کی وجہ سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچھے چلا گیا ہیں اور گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا مگر اس شدید سردی میں بجلی کی طویل لوڈننگ اور سوئی گیس کی مکمل بندش نے شہریوں کو دہرے عزاب میں ڈالدیا ہیں کیسکو کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ کے بعد بجلی کو ٹو فیس کیا جا تا ہیں جو کسی بھی کام کا نہیں رہتا ہے اور چوبیس گھنٹے کے لیئے ٹو فیس کر کے چھوڑ دیا جاتا ہیں جبکہ سوئی گیس کی جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے گیس کی فراہمی مکمل طور پربند کی ہیاور قلات کے غریب عوام سے گیس میٹرز اور پائپلائنز کا ہرماہ کرایہ وصول کیا جاتا ہیں کیسکو اور سوئی گیس کمپنی کی جانب سے قلات کے شہریوں سے منہ موڑ لینے پر ایل پی جی گیس ڈیلرز کی چاندی ہو گئی ہیں ایل پی جی گیس ڈیلز گیس کے لیئے من مانے قیمتیں وصول کرنے لگی ہیں جس کی وجہ سے قلات کے شہری ایک جانب کیسکو اور سوئی گیس کمپنی اور ایل پی جی گیس مہنگے داموں فروخت کرنے والے ڈیلروں کے دہرے عزاب میں پھنس کر رہ گئے ہیں مگر غریب عوام کی داد رسی کے لیئے کوئی بھی نہیں ہے۔