عدالتوں کو سیاسی ایشوز میں الجھانا حکومت کا بڑاغیر مناسب فیصلہ ہے ،قمر زمان کائرہ

ہزارہ معاملے پر وزیر اعظم کی ہٹ دھرمی اور رویہ عہدہ کے مطابق نہیں ،پی ڈی ایم کے جلسے جلوس اور ریلیاں جاری ہیں حکومت کو چلتا کرنے تک تحریک جاری رہے گی ،صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب

ہفتہ 9 جنوری 2021 17:42

عدالتوں کو سیاسی ایشوز میں الجھانا حکومت کا بڑاغیر مناسب فیصلہ ہے ،قمر ..
لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2021ء) عدالتوں کو سیاسی ایشوز میں الجھانا حکومت کا بڑاغیر مناسب فیصلہ ہے ،ہزارہ معاملے پر وزیر اعظم کی ہٹ دھرمی اور رویہ عہدہ کے مطابق نہیں ،پی ڈی ایم کے جلسے جلوس اور ریلیاں جاری ہیں حکومت کو چلتا کرنے تک تحریک جاری رہے گی ۔ان خیالات کا اظہار چوہدری قمر زمان کائرہ صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے کیا ۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت نے سینٹ الیکشن کو شو آف ہینڈ یا اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے جو ریفرنس سپریم کورٹ بھیجا ہے اس پر فیصلہ سپریم کورٹ کریگی۔ وہ یہ معاملہ پارلیمنٹ کو ریفر کردیگی اور ہمیں بھی چاہیے کہ ہر معاملہ جو سیاسی نوعیت کے ہوں وہ پارلیمان کے اندر ڈیبیٹ کیا جائے پولیٹیکل فورم پر بحث ہو عدالتوں کو اگر سیاسی ایشوز پر لایا جائیگا تو عدالتوں کے لیے اپنی غیرجانبداری بحال رکھنا یا انکاامیج خراب ہوگا ہمیں اس بات کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے یہ حکومت کا بڑا غیر مناسب فیصلہ ہے۔

(جاری ہے)

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے ضد کررکھی تھی جو کہ افسوسناک ھے ہمارے دور میں جب دھشت گردی عروج پر تھی تو یوسف رضا گیلانی ہزارہ گئے پھر دوبارہ ایسا واقعہ ہوا ہزارہ براری مظلوم ہے طویل عرصہ سے ان کا قتل عام ہورھا ہے وزیر اعظم کا عہدہ رواداریکا مطالبہ کرتا ،انہیں حکومت چلانی ہوتی وہ انہیں بھی اپوزیشن سمجھ کر ہٹ دھرمی کرتے رھے ہر معاملہ میں ہٹ دھرمی مناسب نہیں ایک سوال کے جواب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک ٹھنڈی نہی پڑی کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ہم۔

ابھی جاکر اسلام آباد دھرنا کیوں نہی دیتے فورا استعفے کیوں نہی دیتے تحریکیں چند لوگوں پر مبنی نہیں ہوتیں قوم اس وقت عمران خان کی غلط پالیسیز کی وجہ سے تنگ ہے، لوگوں کو اس تحریک میں شامل کرنے کے لیے جلسے جلوس اسی سلسلے کی کڑی ہے لانگ مارچ سمیت جو بھی فیصلے ہونگے اپنے وقت پر ضرور ہونگے ۔