بھارت اور فرانس نے دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق

پینتھر اور رافیل لڑاکا طیاروں کی تیاری کے لئے پیرس نے نئی دہلی کو بڑی پیشکش کر دی

ہفتہ 9 جنوری 2021 19:38

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2021ء) بھارت اور فرانس نے دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے جسکے تحت پینتھر میڈیم یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹروں کے لئے :100 فیصد اور "میک ان انڈیا" روبری کے تحت رافیل لڑاکا طیاروں کے لئے اسمبلی لائن کا 70 فیصد نئی دہلی کو منتقل کیا جائیگا اور اسکے لئے مکمل ٹیکنالوجی منتقل کی جائیگی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق معاملے سے آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پیش کش بھارتی رہنماؤں اور فرانسیسی صدر کے سفارتی مشیر ایمانوئل بون کے مابین بات چیت کے دوران کی گئی ، جو رواں ہفتے 34 ویں بھارت - فرانس اسٹریٹجک مکالمے کے لئے ملکی دورے پر تھے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ اس حقیقت کا امکان موجود ہے کہ بھارت 36 اومنی رول معائدہ کے تحت فرانسیسی پیش کش کی روشنی میں مقامی وینڈرز ڈویلپمنٹ سمیت اسمبلی لائن کا ستر فیصد لانے کے لئے مزید رافیل جیٹ طیارے خرید سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے نتیجے میں لڑاکا طیاروں کے حصول کی لاگت کم ہوجائے گی۔ساؤتھ بلاک کے ذرائع کے مطابق رواں ہفتے ننانوے سو میگاواٹ جیتا پور ایٹمی بجلی گھر کو ریاستی بجلی سے چلنے والے الیکٹرائٹ ڈی فرانس (ای ڈی ایف) اور نیوکلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی ایل) کے ساتھ ری ایکٹر کی قیمتوں کے معاملات پر پیشرفت کے لئے پاک فرانس سٹریٹجک سطع کے مذاکرات ہوے ۔

اس اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی سربراہی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے سفارتی مشیر ایمانوئل بون نے کی۔سینئر عہدیداروں کے مطابق ، بھارت نے فرانسیسی پیش کردہ چھ ایئربس 330 ملٹی رول ٹرانسپورٹ ٹینکروں کی پیش کش پر لیز پر غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔