(ن) لیگی رہنما کی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات

(ق) لیگ کے قائد چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی

ہفتہ 9 جنوری 2021 19:26

(ن) لیگی رہنما کی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دیوان عاشق بخاری نے گزشتہ روز سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر، چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی اور جمشید دستی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دیوان عاشق بخاری نے (ق) لیگ کے قائد چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔