سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین کی ٹرانسپورٹرز سے ملاقات،انسداد پولیو مہم میں تعاون کی اپیل

ہفتہ 9 جنوری 2021 20:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2021ء) سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین نے ٹرانسپورٹرز سے میٹنگ کی اور 11۔جنوری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں بھرپور اور ذمہ دارانہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں سے تعاون اور کوئی بس / ویگن پولیو ٹیموں کی کلیئرنس کے بغیر روانہ نہیں ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بسوں/ویگنوں سے غیر قانونی وغیر معیاری ایل پی جی سلنڈر کو اتروانے کی تاکید کی اور کہا کہ خلاف ورزی پر ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے سے گریز کریں اس سلسلے میں دوران چیکنگ مسافروں سے اگر مقررہ سے زائد کرایہ لینے کی شکایت ملی تو کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بسوں کے اندر اور سٹینڈز میں نمایاں جگہوں پر کرایہ نامہ آویزاں کریں اور خصوصی افراد کو کرایوں میں پچاس فیصد ڈسکائونٹ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہدایات پر ذمہ داری سے عمل کیا جائے تاکہ کارروائی کی نوبت نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :