نئے سی سی پی او لاہور کارکردگی نہیں دکھائیں گے تو تبدیل کردیں گے، عمران خان
نوازشریف نے ہزاروں مجرموں کو پولیس میں بھرتی کیا، کارکردگی نہ دکھانے والوں کو تبدیل کرتے رہیں گے، پنجاب میں پولیس اور بیوروکریسی سیاست زدہ ہوچکی تھی، پولیس کو ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔ وزیراعظم کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 9 جنوری 2021 19:03
(جاری ہے)
پہلی مرتبہ جمہوری دور حکومت میں اداروں کو بدنام کیا جارہا ہے، اداروں پر سیاسی بیان بازی اور حملے کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
پہلے ہمیشہ مارشل لا میں فوجی قیادت پر تنقید ہوتی تھی۔ مشرف پر تنقید بنتی تھی لیکن موجودہ جمہوری دور میں فوجی قیادت کو کیوں نشانہ بنا رہے ہیں؟ نوازشریف باہر بیٹھ کر فوج میں بغاوت کرانا چاہتا ہے۔ مشرف ان دونوں جماعتوں سے بہتر تھا لیکن اس نےان کو این آر او دے کر غلط کیا۔ یہ لوگ جنرل باجوہ سے کہہ رہے ہیں کہ حکومت کا تختہ الٹ دیں، یہ لوگ فوج سے کہہ رہے ہیں کہ جنرل باجوہ حکومت نہیں گراتے تو جنرل باجوہ کو گرا دو۔ یہ فوج سے کہتے ہیں ایک منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیں۔ اپنی کرپشن بچانے کیلئے اداروں پر دباؤ بڑھایا جارہا ہے۔ اپوزیشن نے ہماری حکومت بنتے ہی کہہ دیا تھا کہ ملک تباہ ہوچکا ہے۔ یہ جانتے تھے کہ ہم ملک کی معیشت اور ادارے تباہ کرکے جا رہے ہیں۔ عام آدمی کی مشکلات سے آگاہ ہوں۔ گھر پر مشکل وقت آئے تو سب گھر والے مشکل سے گزرتے ہیں۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ملکی معیشت کو دیوالیہ کرکے گئے۔ لیکن ہم نے دو برسوں میں پچھلی حکومتوں کا لیا گیا قرضہ 20 ارب ڈالر واپس کیا۔ ان کو ایک ہی خوف ہے کہ یہ حکومت پانچ سال پورے کرگئی تو ان کا کھیل ختم ہوجائے گا۔ کیونکہ خیبر پختونخوا میں ہم نے 5 برس مکمل کیے تو سب کی چھٹی ہوگئی۔ اس لیے ان کو پتا ہے کہ ہم نے 5 سال مکمل کیے تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا منصوبہ لا رہا ہوں کہ ملک میں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔ ایسا منصوبہ لا رہے ہیں کہ دنیا کے کئی ملک ہمیں فالو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں کارکردگی نہ دکھانے والوں کو تبدیل کیا جاتا رہے گا۔ نئے سی سی پی او لاہور کو دیکھیں گے کہ وہ کیا کرتے ہیں۔ ہم صرف کارکردگی چاہتے ہیں۔ جو کام نہیں کرے گا وہ تبدیل ہوگا۔ پنجاب میں پولیس اور بیوروکریسی سیاست زدہ تھی۔ نوازشریف نے ہزاروں مجرموں کو پولیس میں بھرتی کیا۔ شریف خاندان 30 سالوں سے پنجاب پر مسلط رہا ہے، اس لیے کئی بیورو کریٹس کی ان سے سیاسی وابستگی ہوچکی تھی۔ پولیس کو بدلنے کی کوشش کررہے ہیں۔ نیا ادارہ بنانا آسان ہے جبکہ پہلے ادارے کو ٹھیک کرنا مشکل ہوتا ہے۔ پولیس کو ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔ لاہورہائیکورٹ میں آئی جی عباس خان نے مکمل رپورٹ جمع کرائی تھی۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.