ٹرمپ کے ٹوئٹر اکانٹ کی مستقل بندش، کئی حلقوں کی طرف سے تنقید جاری

کئی شخصیات نے ٹوئٹر کے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے آزادی اظہار رائے کے خلاف بائیں بازو کا ہتھکنڈا قرار دیدیا

اتوار 10 جنوری 2021 14:15

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2021ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی ٹوئٹر اکانٹ کی مستقل بندش کو ان کے قریبی حلقوں کی طرف سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر، صدر کے وکیل روڈی جولیانی، وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور ری پبلکن سینیٹر ٹیڈ کروز سمیت کئی شخصیات نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے کے خلاف بائیں بازو کا ہتھکنڈا قرار دیا ہے۔

ادھر ٹوئٹر، فیس بک، اور انسٹاگرام کے علاوہ سنیپ چیٹ اور ٹوئچ نے بھی صدر ٹرمپ پر پابندی لگا دی ہے۔ ان تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا کہنا تھا کہ یہ فیصلے امریکا میں ممکنہ طور پر مزید پر تشدد واقعات کا راستہ روکنے کے لیے کیے گئے ہیں۔