ہمارا ازلی دشمن بھارت ملک میں فرقہ واریت پھیلا کر ملک کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے، ذکراللہ مجاہد

موجودہ حکمرانوں کی نا اہلی اور سابق حکمرانوں کی کرپشن نے لاہور کا حسن برباد کردیا ہی:امیر جماعت اسلامی لاہور

اتوار 10 جنوری 2021 19:10

ث*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2021ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہمارا ازلی دشمن بھارت ملک میں فرقہ واریت پھیلا کر ملک کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے۔ان حالات میں جماعت اسلامی فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے اپنی بھر پور کوشش کر رہی ہے علماء ، مشائخ بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔ قرآن پاک کی تعلیمات ہی فرقہ واریت سے بچائو کا واحد راستہ ہے۔

اس کو اللہ کی رسی فرمایا گیا ہے جو اس کو مضبوطی سے پکڑ لے گا وہ گمراہی اور فرقہ واریت جیسی لعنت سے بچ جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منصورہ میں جماعت اسلامی لاہور کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہے ہوئے کیا۔ جماعت اسلامی لاہور کے اجتماع ارکان میں امیر جماعت اسلامی پاکستان ، سینیٹر سراج الحق، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم، مولانا عبدالمالک ، امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

جبکہ قیم جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد،ضیا ء الدین انصاری ، چوہدری محمودالاحد، ملک شاہد اسلم، وقار ندیم و ڑائچ، افتخار احمد چوہدری سمیت جماعت اسلامی لاہور کے ارکان کی بہت بڑی تعداد بھی شریک ہوئی ۔امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکا دیا ہے موجودہ حکمرانوں کی نا اہلی اور سابق حکمرانوں کی کرپشن نے لاہور جیسے خوبصورت شہر کو کچرا کنڈی بنا دیا ہے ۔

سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہیں۔ سیورج کا نظام تباہ ہوچکا ہے۔ اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔کسی کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔بے روزگاری نے نوجوانوں کو ڈاکو بنا دیاہے۔بے شمار پولیس ناکوں کے باوجود لوگ نہ گھروں میں محفوظ ہیں نا بازاروں میں۔ گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور سردیوںمیں سوئی گیس کی غریب آدمی مہنگی ایل پی جی، لکڑیا ںجلا کر گزارہ کررہے ہیں۔

سرکاری نلکوںکا گندہ پانی بیماریاں بانٹ رہا ہے۔جو حکمرانوں کی ہر سطح پر ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکومت سابق حکمرانوں کو جیلوںمیں بند کرنے کے جتن کررہی ہے۔ جبکہ سابق حکمران اپنا لوٹا ہوا مال بچانے کے چکر میں لگے ہیں۔ ان حالات میں قوم کی واحد امید جماعت اسلامی ہے جس کے پاس ملک کو ترقی یافتہ بنانے کا ناصرف مکمل پلان موجود ہے بلکہ اس کے پاس صادق و امین اور با صلاحیت قیادت اورنچلی سطح تک پوری تنظیم بھی موجود ہی