۱کراچی ، سماجی رہنما مرزا عالم بیگ کا حکومت سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ و اپس لینے کا مطالبہ

٪بازاروں میں حکومت کی پرائس لسٹ مداق بن گئی ، کھانے پینے کی اشیا ئ کی کوالٹی پر کوئی نظر رکھنے والا نہیں،بیا ن

اتوار 10 جنوری 2021 21:10

× کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2021ء) معروف سماجی ر ہنماء مرزا عالم بیگ نے ایل پی جی اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے کو فوری واپس لیا جائے ،عوام پہلے ہی کورونا وبائ سے تباہ ہوئے کاروبار کی وجہ سے پریشان ہیں ،اس فیصلے سے عوام مزید مالی مشکلات کا شکار ہو جائے گی۔

مرزا عالم بیگ نے گزشتہ روز اپنے ایک جاری کردہ بیان میں مز ید کہا کہ ایل پی جی اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو مسترد ہیں اورحکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلے کو فوری واپس لیا جائے ،عوام پہلے ہی کورونا وباء سے تباہ ہوئے کاروبار کی وجہ سے پریشان ہیں ،اس فیصلے سے عوام مزید مالی مشکلات کا شکار ہو جائے گی ، غربت کی وجہ سے غریب آدمی پہلے ہی غربت کی چکی میں پس رہا تھا،اب حکومت نے ایل پی جی اورپیٹرولیم مصنوعات مہنگی کر کے غریب انسان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے، حکومت کے اس اقدام سے لوگو ں کی مالی پریشا نیوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

مرزا عالم بیگ نے مزید کہا کہ حکومت کی تشکیل کے بعد سے ہی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مہنگائی کنٹرول کرنے کے صرف دعوے ہی سننے کو مل رہے ہیں عملی طور پر کچھ نظر نہیں آرہا ،ہم وزیراعظم سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ عوام کو وعدوں سے نہیں بہلایا جاسکتا عوام عملی اقدامات دیکھنا چاہتے ہیں۔ مرزا عالم بیگ کا مزید کہنا تھا کہ آٹے اور دالوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، گوشت اورسبزیوں کی منہ مانگی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں ،بازاروں میں حکومت کی پرائس لسٹ مداق بن گئی ہے، کھانے پینے کی اشیا ئ کی کوالٹی پر کوئی نظر رکھنے والا نہیں