سرگودھا‘ لڑکی کو نوکری دینے کا جھانسہ دے کراس کی ماں کوبلوا کر دو افراد نے دن دیہاڑے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پیر 11 جنوری 2021 13:33

سرگودھا‘ لڑکی کو نوکری دینے کا جھانسہ دے کراس کی ماں کوبلوا کر دو افراد ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2021ء) سرگودھا کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لڑکی کو نوکری دینے کا جھانسہ دے اس کی ماں کوبلوا کر دو افراد نے دن دیہاڑے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور خاتون کو حالت غیر میں چھوڑ کر فرار ہو گے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف آبرو ریزی کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ کوڑے کوٹ کے محمد آصف نے چنیوٹ کے علاقہ طالب والا کی شادی شدہ خاتون بشری بی بی کو اس کی بیٹی ثوبیا بی بی کو محکمہ صحت میں ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر تحصیل کوٹمومن بلوایا تو بشری بی بی ایک لڑکی سعدیہ بی بی کو لیکر انٹرچینج کوٹمومن گاڑی سے اتری تو پہلے سے موجود محمد آصف موٹرسائیکل پر سوار کر کے دونوں خواتین کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے گیا جہاں ڈرگ انسپکٹر کے کمرہ میں محمد آصف اور اس کے دوست بہک لڑکا کے قمر شہزاد نے باری باری شادی شدہ بشری بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے عزیزوں کے پہنچ جانے پر دونوں ملزمان خاتون کو حالت غیر میں چھوڑ کر فرار ہو گے۔

پولیس تھانہ کوٹ مومن نے طالب والا چنیوٹ کی بشری بی بی کی رپورٹ پر ابروریزی کی دفعہ 376 ت پ مقدمہ درج کر کے مدعیہ کو میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔