مددگار 15نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کامیاب کارروائیاں کرکے14ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 11 جنوری 2021 14:13

مددگار 15نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کامیاب کارروائیاں کرکے14ملزمان کو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2021ء) مددگار 15نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کامیاب کارروائیاں کرکی14ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تر جما ن مددگار 15کے مطابق کاروائیاں تین جنوری سے 9جنوری تک کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس دوران مددگار 15 نے مختلف جرائم میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کیا،گر فتار ملزمان سے چارغیر قانونی اسلحہ، دوجعلی پستول، چوری شدہ تین موٹر سائیکلیں، ایک ایمبولینس اور دیگر سامان برآمد کیا گیا جبکہ پکڑے جانے والے ملزمان کومزیدقانونی چارہ جوئی کیلئے ملزمان کو علاقہ پولیس کے حوالہ کردیاگیا

متعلقہ عنوان :