ملک کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفیٰ ؐ میں ہے،ڈاکٹرشاہدحسین

اہلسنّت کو دیوار سے لگانے کی کوششیں حکمرانوں کو مہنگی پڑیں گی،صوبائی صدرسنی تحریک

پیر 11 جنوری 2021 21:24

لاہور/ راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2021ء) پاکستان سنی تحریک صوبہ پنجاب کے صدرڈاکٹرمحمد شاہدحسین نے کہاہے کہ ملک کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفیٰ ؐ میں ہے، قیام پاکستان اوراستحکام پاکستان کیلئے اہلسنّت بے شمار قربانیاں دی ہیں، اہلسنّت کو دیوار سے لگانے کی کوششیں حکمرانوں کو مہنگی پڑیں گی، شعائراسلامی پرپابندیا ں لگانیوالے خود پابند سلاسل ہو نگے،مساجد، مدارس اورمزارات کیخلاف سازشوں کا سلسلہ بند کیا جائے،حکومت اور اپوزیشن کو جلسے جلوسوں کی کھلی آزادی ہے جبکہ کروناایس اوپیزکا رُخ صرف مساجد، مدارس اورمزاراتِ اولیاء کی طرف موڑناناانصافی ہے، ان خیالات کااظہارانہوں نے مرکزاہلسنّت جامعہ رحمانیہ ترنول پرپاکستان سنی تحریک راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈاکٹرشاہدحسین کا کہناتھاکہ حکومت سے عوام کی اچھی اُمیدیں دم توڑ رہی ہیں عوام سے کئے وعدے پورے کرکے ہی جمہوریت مستحکم ہوگی ، سودی نظام کے ہوتے ہوئے ملک کو مسائل سے چھٹکارادلانا عملی طور پر ممکن نہیں،ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت سود کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے خود داری کی پالیسی کے ساتھ اپنا پہلا قدم اٹھائے،اس موقع پرڈویژنل صدرعلامہ طاہراقبال چشتی، ضلعی صدرراولپنڈی علامہ عمران نظامی، ضلعی صدراٹک علامہ غلام جیلانی، ضلعی نگران چکوال انجینئروقارالحسن، ڈاکٹرطیب رضاقادری، انجینئرنجم الثاقب، علامہ ارشدالقادری، راجہ بدزمان کیانی، سیدمظہرحسین شاہ، آصف محمود عطاری، علامہ قاسم محمودموہڑی، علامہ ریاض الرحمن صدیقی، قاری اعجازقادری، حاجی طارق محمودقادری،حاجی محمد شکیل چشتی،سیدممتازحسین شاہ،علامہ بشیراحمدسیالوی،غلام شبیرقادری، علامہ سہیل عالم نقشبندی،قاری گل اعظم قادری ،علامہ امتیازمیروی، علامہ عبدالجبارنقشبندی ودیگرعہدیداروںنے اپنے خطابات میں کہاکہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو شام ،عراق اور افغانستان بنانے کی سازشوں میں مشغول ہیں ،ہم ملک کی سلامتی واستحکام کیلئے پاک فوج اور ملکی سلامتی کے اداروںکے ساتھ کھڑے ہیں ،پاکستان کی طرف کسی نے بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو اس کی آنکھ پھوڑدیں گے ، پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔