کراچی، کھدائی کے دوران مزدور مٹی کے تودے تلے دب کر جاں بحق

پیر 11 جنوری 2021 23:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2021ء) کورنگی جام صادق پل کے قریب کھدائی کے دوران مزدور مٹی کے تودے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریاتھانے کی حدود کورنگی جام صادق پل کے نیچے بجلی کی لائن بچھانے کیلئے پیر کے روز کھدائی کا کام جاری تھا کہ دوپہر ڈھائی بجے کے قریب گھڑے کے اندر کام میں مصروف مزدور پر مٹی کا تود گرگیا جسے کے تلے مزدوردب گیا،تاہم ڈیڑھ گھنٹے کی کوششوں کے بعد مزدورکو مٹی کے تودے سے نکالاگیا تو وہ جاں بحق ہوچکا تھا تاہم اس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی،ڈیوٹی افسر اے ایس آئی نثارحسین کے مطابق متوفی کی شناخت نذیر محمد خان ولد محمد رحمن خان کے نام سے ہوئی ،بعدازاں لاش ضروری کارروائی کے بعد کے الیکٹر ک کے ٹھیکیدار کے حوالے کردی گئی،مقتول کا آبائی تعلق باجوڑ سے بتایا جاتا ہے جو کورنگی کچی آبادی میں رہائش پذیر تھا