آئی پی ایس پی انسٹیٹیوٹ مظفرآباد کے زیر اہتمام نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تربیتی سیشن کا اہتمام دارالحکومت مظفرآباد شہر میں کیا گیا

جس سے سوشل ایکٹیوسٹ,ایجوکیشنسٹ ممتاز خاتون رہنماءو چیئر پرسن سدھن ایجوکیشنل کانفرنس خواتین ونگ مسز خدیجہ زرین خان نے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 12 جنوری 2021 11:21

آئی پی ایس پی انسٹیٹیوٹ  مظفرآباد کے زیر اہتمام نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں ..
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2021ء) آئی پی ایس پی انسٹیٹیوٹ مظفرآباد کے زیر اہتمام نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تربیتی سیشن کا اہتمام دارالحکومت مظفرآباد شہر میں کیا گیا۔ جس سے سوشل ایکٹیوسٹ,ایجوکیشنسٹ ممتاز خاتون رہنماءو چیئر پرسن سدھن ایجوکیشنل کانفرنس خواتین ونگ مسز خدیجہ زرین خان نے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا .سیشن سے ممتاز کاروباری شخصیت و ممبر کشمیر کونسل سردار مختیار احمد خان نے بھی اپنے مشاہدات اور تجربات کی روشنی میں بڑی تعداد میں موجود نوجوانوں کی رہنمائی کی۔

جبکہ انفارمیشن افیسر یاسر عارف نے تقریب کے شرکاء سے موٹیویشنل گفتگو کی۔ تقریب میں بڑی تعداد میں مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے نوجوان طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار مختار احمد نے کہا اگر محنت ، ایمانداری اور اجتماعی سوچ کو پیشِ نظر رکھ کر جدوجہد کی جائے تو منزل کا حصول بڑا آسان ہو جاتا ہے۔ آزاد کشمیر کے خطہ میں وسیع پوٹینشل موجود ہے جسکو بروئے کار لا کر نوجوانوں کو مستفید کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا چھوٹا سا یہ خطہ سونے کی چڑیا بن سکتا ہے۔ اور نوجوانوں کیلئے لوکل سطح پر لاکھوں نوکریاں مہیا کی جا سکتی ہیں۔ہم نے تعمیرات کے میدان میں چھوٹے لیول سے کام کا آغاز کیا۔محنت کی بنیاد پر بے پناہ کامیابی حاصل کی۔ ہماری کمپنی اس وقت ریاست کو سالانہ تقریباً ستر کروڑ سے زائد ٹیکس کی مد میں ادا کر رہی ہے۔جبکہ کمپنی کے ساتھ وابستہ ہزاروں افراد اچھے پیکج کے ساتھ برسرِ روزگار ہیں۔

جس پر ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ نوجوان اپنی قوت بازو پر یقین رکھیں اور جدوجہد کریں ایک دن ضرور آئے گا کامیابی آپکے قدم چومے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خدیجہ زرین نے کہا کہ ہماری ریاست میں موجود پتھروں میں سونا دفن ہے یہ انتہائی زرخیز مٹی ہے ہماری نوحوان انتہائی باصلاحیت ہیں انکا کسی کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں کر سکتا۔ اجتماعی سوچ اور ریاست کی ترقی کا وژن لے کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔

اس موقع پر انفارمیشن افیسر یاسر عارف کا کہنا تھا کہ نوحوان خود کو ایک محدود سرکل کے اندر محدود نہ کریں ہمارے نوحوان انتہائی باصلاحیت ہیں جدید تحقیق نے یہ ثابت کیا ہیکہ ایک شخص میں بیک وقت سات طرح کی ذہانتیں موجود ہوتی ہے ہمیں اپنا وژن بنانا ہو گا سوچ میں پختگی لانا ہو گی اور معمولی نوعیت کے خوف و خطر کو اپنے دل اور دماغ سے نکالنا ہو گا ۔

اپنی شخصیت کو نکھارنے کیلئے حالات کے تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھالنا ہو گا ہم پر امید ہیں آزاد ریاست جموں و کشمیر قدرت کے حسین خزانوں سے مالا مال ہے اور وہ وقت دور نہیں یہ خزانے صنعت کی شکل اختیار کر کے ہمیں ترقی یافتہ قوموں میں شامل کرنے کا باعث بنے گی۔ مایوسی گناہ ہے محنت مگر کامیابی کی شرط اول ہے ۔ آئی پی ایس پی انسٹیٹیوٹ کے انچارج شجاعت عباسی نے کہا کہ ہمارا ادارہ دنیا کے اندر موجود ایڈوانس بزنس کے کورسسز کروا کر نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو خودکفیل بنانا چاہتا ہے نوجوان فری لانسنگ اور ای کامرس کی طرف رجحان بنائیں ہم انکی بھرپور معاونت کریں گے دوران سیشن شرکاء نے مہمانوں سے سوال و جواب کیے اور سیر حاصل نشست کے اہتمام پر آئی پی ایس پی انسٹیٹیوٹ کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔