دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

منگل 12 جنوری 2021 13:12

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں آج پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے ۔سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 16900کیوسک اور اخرج 16900کیوسک، دریاے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد8800 کیوسک اور اخراج 8800کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد12800 کیوسک اور اخراج5800کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد12400کیوسک اور اخراج 12400کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد46600کیوسک اور اخراج 45500کیوسک،چشمہ آمد39900کیوسک اوراخراج 21000کیوسک، تونسہ آمد15400 کیوسک اور اخراج15400 کیوسک، پنجند آمد37600 کیوسک اور اخراج 31600 کیوسک،گدو آمد 19700کیوسک اور اخراج 7000 کیوسک، سکھر آمد6000کیوسک اور اخراج 6000 کیوسک اور کوٹری بیراج آمد4600 کیوسک اور اخراج 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1470.73 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.974 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1168.30 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.583 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.117 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔