مکوآنہ‘لائسنس نہ این او سی، شہر میں ایل پی جی کا کاروبار غیر قانونی طور پر جاری

منگل 12 جنوری 2021 13:13

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) لائسنس نہ این او سی، شہر میں ایل پی جی کا کاروبار غیر قانونی طور پر جاری ہے، شہر میں ایل پی جی کے سلنڈرز پھٹنے کے واقعات میں اضافے باوجود ایل پی جی کی خریدوفروخت کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر کی مرکزی شاہراہیں ہوں یا گنجان آباد علاقے ایل پی جی کے غیر معیاری سلنڈرز اور غیر قانونی طور پرخریدوفروخت کے مناظر عام ہیں۔

سول ڈیفنس نے چیکنگ کے بجائے ایل پی جی کی دکانوں کو صرف رسمی کارروائی تک محدود کردیا سڑکوں اور مختلف مقامات پر گاڑیاں کھڑی کرکے ایل پی جی فروخت کرنے پر سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔دکاندار کا کہنا ہے چاہتے ہیں کہ حکومت کاروبار کو ریگولرائز کرے۔ لائسنس کے اجرائ سے حکومت کو خطیر ریونیو ملے گا۔

(جاری ہے)

اوگرا کی رجسٹرڈ کمپنیوں سے سلنڈرز خریدتے ہیں۔

تاہم پورٹ پر ایل پی جی کی خریدوفروخت پر پابندی نہیں تو دکانوں میں کیسے ہو سکتی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس آتی نہیں بھاری بل آ جاتے ہیں, گیس نہیں آئے گی تو مہنگی ایل پی جی ہو یا غیرقانونی خریدنا تو پڑتی ہے۔ذرائع کے مطابق ایل پی جی سے وابستہ روزگار اپنی جگہ پر لیکن ایل پی جی کے کاروبار کے لیے نہ تو عمارت دیکھی جاتی ہے اور نہ مالی وجانی نقصان ہی کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔ ایل پی جی کا کاروبار تو جاری ہے تاہم لائسنس اور مناسب جگہ پر اجازت دے کر نہ صرف ریونیو اکٹھا کیا جا سکتا ہے بلکہ جانی نقصان سے بھی نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔