ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کے قیدی نواز شریف نے درخواست ضمانت مقامی عدالت میں دائر کر دی

منگل 12 جنوری 2021 14:19

ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کے قیدی نواز شریف نے درخواست ضمانت مقامی عدالت میں ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کے قیدی نواز شریف نے درخواست ضمانت مقامی عدالت میں دائر کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں سٹی پولیس نے شہری نواز شریف کیخلاف 7 جون 2020ئ کو منشیات کی دفعات 9Cکے تحت مقدمہ درج کر کے اس کے قبضے سے 1160 گرام چرس اور 1200 روپے وٹک رقم برآمد کرلی اور ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجوا رکھا ہے۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں بند ملزم نواز شریف کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج مظہر سلیم کو درخواست ضمانت دائر کر دی اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ بے گناہ ہے اور اپنے عزیزوں سے ملنے خوشاب روڈ آیا تھا کہ سٹی پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ میں ملوث کر دیا۔ فاضل عدالت نے 15 جنوری کو سٹی پولیس کو طلب کر لیا۔