Live Updates

سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک کی ہمشیرہ کے انتقال پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا اظہار تعزیت

منگل 12 جنوری 2021 17:12

سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک کی ہمشیرہ کے انتقال پر ڈاکٹر فوزیہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے سابق وفاقی وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک کی ہمشیرہ کے انتقال پر اسلام آبادمیں واقع ان کی رہائش گاہ پر جا کر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی مغفرت و درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمرزمان کائرہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ہمراہ عافیہ موومنٹ لاہور اور پی ڈی پی کے رہنما اعظم منہاس، خلیل احمد آسی اور عبداللہ منصور بھی تھے۔ سینیٹر رحمان ملک نے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جدوجہد کو سراہتے ہو ئے پیپلزپارٹی کی جانب سے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کا معاملہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ رحمان ملک نے ڈاکٹر عافیہ کی جلد واپسی کیلئے سینیٹ میں بھرپور آواز بلند کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات