خواجہ سعد رفیق کا اپنی پرانی تعلیمی درسگاہ ایم اے او کالج کا دورہ

خواجہ سعد رفیق نے سابق پرنسپل، اساتذہ ،طلبا کی غیر نصابی سرگرمیوں اور دوستوں کی یادیں تازہ کیں

منگل 12 جنوری 2021 17:40

خواجہ سعد رفیق کا اپنی پرانی تعلیمی درسگاہ ایم اے او کالج کا دورہ
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنی پرانی تعلیمی درسگاہ ایم اے او کالج کا دورہ کیا ۔خواجہ سعد رفیق نے نیب عدالت پیشی کے بعد دوستوں کے ہمراہ ایم اے او کالج گئے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایم اے او کالج ایک قدیمی درسگاہ ہے اس سے بڑی یادیں وابستہ ہیں،اسی کی دہائی میں اسی کالج میں اچھا وقت گذارا،اساتذہ کا بڑا نام تھا۔

زمانہ طالبعلمی میں کالج کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اپنا حصہ ڈالا جس کو آج بھی لوگ یاد کرتے ہیں۔خواجہ سعد رفیق دوستوں کے ہمراہ اچانک کالج چلے گئے،طلبا نے تصاویر بنوائیں، پرنسپل سے ملنے سے پہلے خواجہ سعد رفیق نے اجازت مانگی اورپرنسپل ڈاکٹر محمد حماد اشرف ،وائس پرنسپل شبیر احمد رانا اورمحمد وقاص سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ خوشی ہوتی ہے جب سنتا ہوں کہ کالج فیکلٹی میں بے شمار پی ایچ ڈی اساتذہ موجود ہیں،یہ کالج انجمن حمایت اسلام کا بڑا اثآثہ ہے۔

پرنسپل نے خواجہ سعد رفیق کے بطور اولڈ سٹوڈنٹ کالج آنے پر سراہا ،پرنسپل نے کالج کی تعلیمی سرگرمیوں بارے بتایا۔خواجہ سعد رفیق نے سابق پرنسپل، اساتذہ ،طلبا کی غیر نصابی سرگرمیوں اور دوستوں کی یادیں تازہ کیں۔خواجہ سعد رفیق نے بعدازاں کالج کے مختلف حصوں کا دورہ کیااورزمانہ طالبعلمی کی با تیں شیئر کیں۔خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ پرانی درس گاہ آکر جیسے سکون سا آگیا۔