وزیراعلیٰ کا وژن ہے بلوچستان بھر میں اسپورٹس کے فروغ دیکر یہاں کے کھلاڑیوں کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرایا جائے ،،محمد آصف لانگو

بلوچستان کے تمام اضلاع میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی کاوشوں سے اسپورٹس کپلیکس بنائے جارہے ہیں ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرایکٹیوٹیز بلوچستان

منگل 12 جنوری 2021 22:51

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹرایکٹیوٹیز بلوچستان محمد آصف لانگو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صوبے میں کھیلوں کے فروغ میں دلچسپی رکھتے ہیں ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا وژن ہے بلوچستان بھر میں اسپورٹس کے فروغ دیکر یہاں کے کھلاڑیوں کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرایا جائے اس حوالے سے بلوچستان کے تمام اضلاع میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی کاوشوں سے اسپورٹس کپلیکس بنائے جارہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جام میر محمد یوسف فٹبال اسٹیڈیم میں آل پاکستان جام میر غلام قادر خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے جام میر محمد یوسف فٹبال اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹورنامنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد میں ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر حسین علی جاموٹ اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر لسبیلہ خدا بخش بلوچ کا اہم کردار ہے کیونکہ آل پاکستان ٹورنامنٹ چلانا کوئی معمولی بات نہیں ہوتی ایسے پروگراموں کو چلانے کے لئے کافی محنت کی ضرورت ہوتی ہے اور میں ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر حسین علی جاموٹ اور اسپورٹس آفیسر لسبیلہ خدا بخش بلوچ کی کاوشوں کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ ہمیشہ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے ساتھ ہر وقت رابطے میں ہوتے ہیں اور ایسے پروگراموں کی منظوری کراکے ضلع لسبیلہ میں ایسے بڑے پروگراموں کا انعقاد کرکے لوگوں کو تفریح کی سہولیات فراہم کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی کاوشوں سے 9اضلاع میں مختلف کھیلوں کا وزیراعلیٰ اسپورٹس فیسٹیول شروع کیا گیا ہے جس کا پہلا فیز گوادر میں کھیلا گیا اور دوسرا فیز لسبیلہ میں شروع کیا جارہا ہے جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہونگے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان خود بھی ایک اسپورٹس مین ہے اورکھیلوں کی ترقی ان کا وژن ہے اور انہوں نے محکمہ کھیل کو ہدایت کی ہے کہ اسپورٹس کی بہتری کے لئے جتنا بھی ممکن ہوسکے اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ اسپورٹس کی بہتری کے لئے اچھے اقدامات کئے جائیںگے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے آنے والے ڈھائی سال کے پیریڈ میں اسپورٹس مزید ترقی کرے گا انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اگر انہیں حکومتی سطح پر سپورٹ مل جائے تو نیشنل اور انٹر نیشنل مقابلوں میں حصہ لے سکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف فاروقی ، اسپورٹس آفیسر لسبیلہ خدابخش بلوچ، حاجی غلام حسین ، افتخارحسین، منصور درانی، چیف آرگنائزر حسین علی جاموت ، صدر ٹورنامنٹ عبدالواحد سومرو، رضوان مرزا، سیکریٹری ٹورنامنٹ ابراہیم جاموٹ اور دیگر موجود تھے۔